انٹرٹینمنٹ

Ira Khan’s Married Life: چار ماہ میں ہی شوہر سے پریشان ہوئی عامر خان کی بیٹی؟کیا ٹوٹنے والی ہے عائرہ خان کی شادی؟

Ira Khan’s Married Life: عامر خان کی بیٹی ععائرہ خان کی شادی رواں سال جنوری میں ہوئی تھی۔ عائرہ نے فٹنس ٹرینر نوپور شیکھرے سے شادی کی ہے۔ دونوں کی شادی کا بہت چرچا ہوا۔ شادی کی کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔ عامر خان کی بیٹی کی شادی میں بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

اب عائرہ اور نوپور کی شادی کو 4 ماہ ہو چکے ہیں۔ شادی کے 4 ماہ بعد عائرہ نے ایسی پوسٹ شیئر کی ہے جس کے بعد مداح پریشان ہو گئے ہیں۔ عائرہ خان نے اپنی پوسٹ میں تنہائی کے حوالے سے خوف کا اظہار کیا ہے۔ شادی کے بعد تنہائی محسوس کرنے سے مداح بھی کافی پریشان ہو گئے ہیں اور ان سے طرح طرح کے سوالات کر رہے ہیں۔

عائرہ خان نے کی کرپٹک پوسٹ

عائرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ اس پوسٹ میں انہوں نے لکھا- ‘میں ڈر رہی ہوں۔ میں اکیلے ہونے سے ڈرتی ہوں، بے بس ہونے سے ڈرتی ہوں۔ میں دنیا کی ہر بری چیز (تشدد، بیماری، ظلم) سے ڈرتی ہوں۔ میں کھو جانے سے ڈرتی ہوں۔ درد محسوس کرنے سے ڈرتی ہوں اور خاموش ہونے سے ڈرتی ہوں۔ مجھے ہنستے ہوئے، کام کرتے ہوئے، جیتے ہوئے دیکھیں گے، لیکن جب میں ڈرتی ہوں تو یہ مجھے اپنی گرفت میں لے لیتا ہے۔

عائرہ خان نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’میں بھول جاتی ہوں کہ میرے پاس بہت سے لوگ ہیں جو مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں اور اگر میں کھو گئی تو مجھے ڈھونڈیں گے۔ اگر مجھے چوٹ لگی تو وہ میرا خیال رکھیں گے۔ میں ایک قابل انسان ہوں۔

یہ بھی پڑھیں- Salman Khan House Firing Case: سلمان خان کے گھر فائرنگ کیس میں لارنس بشنوئی اور ان کے بھائی ملزم  بنے، ممبئی پولیس جلد ہی لارنس کی تحویل میں لے سکتی ہے

پوسٹ پر صارفین دے رہے ہیں اس طرح کے ردعمل

عائرہ خان کی اس پوسٹ پر کئی صارفین اپنے ردعمل بھی دے رہے ہیں۔ کوئی عائرہ سے ایسا محسوس کرنے کی وجہ پوچھ رہا ہے اور کوئی انہیں ہمت دے رہا ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا – ‘اس طرح کی جدوجہد کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرنے کے لیے ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ امید ہے کہ آپ کے ساتھ معاملات جلد بہتر ہوجائیں گے۔ ایک اور صارف نے سوال کرتے ہوئے لکھا- ‘آپ اکیلی کیسے ہو گئیں؟’ آپ نے تو ابھی شادی کی ہے نا؟ پھر اکیلے کیسے ہو گئیں؟ ایک اور صارف نے عائرہ کو بہت پیار اور ہمت بھیجی ہے۔ ایک صارف نے لکھا- ‘آپ پریشان کیوں ہیں؟’

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

29 minutes ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

2 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

3 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

6 hours ago