خواتین مردوں سے زیادہ دھوکے باز ہوتی ہیں: نئی تحقیق میں انکشاف

آسٹریلیا کی ریسرچرز اینڈ فیڈریشن یونیورسٹی کی جانب سے کیے گئے مطالعے میں انکشاف

مطالعے کیلئے 18 سے 67 سال کی عمر کی 240 خواتین کا مشاہدہ کیا گیا

دوران مطالعہ انکشاف ہوا کہ مردوں کے مقابلے خواتین میں اپنے ساتھی کو نقصان پہنچانے کیلئے بدلہ لینے کا امکان زیادہ پایا جاتا ہے۔

نتائج واضح کرتے ہیں کہ خواتین کی جانب سے کی جانے والی بے وفائی کی وجوہات مختلف ہو سکتی ہیں

مثال کے طور پر کوئی دماغی مرض، دوسروں کو تکلیف پہنچانے سے لطف اندوز ہونے والی کیفیت اور اپنی ذات سے محبت انتقامی دھوکے کا باعث بن سکتی ہے

سماجی و ثقافتی توقعات، بدسلوکی یا نظرانداز کیے جانے کے تجربات یا دماغی صحت کے مسائل بھی ان عوامل میں شامل ہو سکتے ہیں

یہ مطالعہ اس دقیانوسی تصور کو بھی چیلنج کرتا ہے کہ صرف مرد ہی بے وفا ہوتے ہیں

مردوں پر بے وفائی کا الزام یکطرفہ اور غیرمنصفانہ سوچ کا نتیجہ ہے