مکہ مکرمہ میں جب بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوتی ہے

مکہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ بجلی ہمیشہ کلاک ٹاور پرہی کیوں گرتی ہے

دراصل بجلی صرف مکہ کلاک ٹاور پر لگے چاند پر ہی گرتی ہے

کیوں کہ کلاک ٹاور میں آسمانی بجلی کو اپنی طرف کھینچنے کی صلاحیت ہے

کلاک ٹاور میں کنڈکٹرز اور 800 کے قریب راڈز موجود ہیں

ان کنڈکٹرز اور راڈز کا کام کلاک ٹاور کی لائٹس اور گھڑی کو محفوظ رکھنا ہے

جب بھی آسمانی بجلی زمین کی طرف بڑھتی ہے ،کنڈکٹرز اپنی طرف کھینچ لیتا ہے

کھینچنے کے بعد تانبے یا المونیم کے کیبلز سے زمین کی تہہ تک پہنچا دیتا ہے

اس طرح کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوپاتا ہے