سردیوں میں گرم پانی سے بال دھونے سے فائدہ ہوتا ہے یا نقصان؟
By Mohd Sameer
بہت سے لوگ سردیوں کے موسم میں اپنے بالوں کو گرم پانی سے دھونا پسند کرتے ہیں۔
بہت زیادہ گرم پانی بالوں کی قدرتی نمی کو ختم کر دیتا ہے جس سے بال اور بھی خشک ہو جاتے ہیں۔
گرم پانی بالوں کے قدرتی تیل کو بھی ختم کر دیتا ہے جو بالوں کو نرم اور چمکدار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
بالوں کو زیادہ گرم پانی سے دھونے سے بال کمزور، ٹوٹنے والے اور زیادہ خشک ہوجاتے ہیں۔
گرم پانی سے بالوں کو مسلسل دھونے سے سر کی جلد خشک ہوجاتی ہے جس سے خارش اور خشکی کا مسئلہ بڑھ جاتا ہے۔
سردیوں میں بالوں کو دھونے کے لیے کمرے کا عام درجہ حرارت یا تھوڑا سا گرم پانی ہی موزوں ہے۔
کمرے کے درجہ حرارت کا پانی بالوں کو اچھی طرح صاف کرتا ہے اور بالوں کو نقصان نہیں پہنچاتا۔ اور اس سے سردی بھی نہیں لگتی۔
سردیوں کے موسم میں روزانہ بال دھونے سے گریز کرنا چاہیے۔ اپنی ضرورت کے مطابق ہر 2 سے 3 دن بعد اپنے بالوں کو دھوئے۔
اس کے علاوہ بالوں کو دھونے کے بعد اچھی طرح سے کنڈیشن کرنا بھی بہت ضروری ہے۔