اگر ایمرجنسی میں یوپی آئی پیمنٹ کیلئے اکاونٹ میں پیسے نہیں ہے تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں
کہیں بھی کسی جگہ پر سامان خریدنے کے بعد آن لائن پیمنٹ میں پیسے کی کمی کا مسئلہ اب نہیں ہوگا
آپ کے اکاونٹ میں پیسے ہوں یا نہ ہوں ،پیمنٹ نہیں رکے گا
دراصل آر بی آئی نے اب یوپی آئی صارفین کیلئے کریڈٹ لائن سروس آفر کرنے کی منظوری دے دی ہے
اس کے بعد اکاونٹ خالی ہونے پر بھی آپ یوپی آئی سے پیمنٹ کرسکتے ہیں
یوپی آئی میں شامل کی جانے والی یہ نئی سہولت پے لیٹر(بعد میں پیمنٹ) کی ہے
یعنی اب آپ اپنی موجودہ کریڈٹ لائن کے ذریعے زیرو اکاونٹ بیلنس پر بھی پیمنٹ کرسکتے ہیں
لیکن اس کیلئے بھی ایک رقم آپ کے یوپی آئی کے مطابق مختص ہوگی
اس مختص رقم میں سے جتنا پیمنٹ آپ کریں گے اس کی ادائیگی بعد میں آپ بینک کو کریں گے
اب اپنے اکاونٹ کے ساتھ ساتھ کریڈٹ لائن لمٹ کا بھی استعمال کرسکتے ہیں
اس سہولت کیلئے سب سے پہلے بینک کو کریڈٹ لائن کیلئے صارفین کی منظوری لینی ہوگی،منظوری کے بعد کریڈٹ لمٹ طے کردی جائے گی
ایسے میں آپ پہلے سے منظور شدہ کریڈٹ لمٹ کا کہیں بھی استعمال کرسکتے ہیں ،لیکن صرف یوپی آئی سے
کریڈٹ لمٹ استعمال کرنے کے بعد کچھ دنوں کا آپ کو موقع دیا جائے گا جس میں آپ پیسے واپس کردیں گے
اس کریڈٹ لائن پر کسی بھی طرح کا کوئی چارج نہیں لگے گا
آربی آئی نے تمام بینکوں کو یوپی آئی کے ساتھ اس سہولت کو جوڑنے کیلئے کہہ دیا ہے