لیک ایلین بننے کے لیے اس شخص نے پورے جسم پر ٹیٹو بنوا لیے، کٹوا دیئے ناک اور کان
دنیا میں ہر انسان کے مختلف مشاغل ہوتے ہیں۔ کچھ لوگ ایسے ہیں جو اپنے جسم پر ٹیٹو بنوانا پسند کرتے ہیں۔
آج ہم آپ کو ایک ایسے ہی عجیب و غریب شخص کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو اپنے انوکھے شوق کی وجہ سے سرخیوں میں رہتا ہے۔
فرانس میں رہنے والا 32 سالہ انتھونی لوفریڈو انٹرنیٹ کی دنیا میں بلیک ایلین کے نام سے مشہور ہے۔
لوفریڈو نے خود کو ایلین جیسا دکھانے کیلئے اس نے جسم سے لے کر آنکھوں تک ہر چیز پر کالا ٹیٹو بنوایا۔
اس کے بعد انتھونی لوفریڈو نے پہلے اپنے دونوں کان کٹوا دیئے، پھر ناک اور اس کے بعد ہونٹ اڑ دیئے۔
جب ان سب سے مطمئن نہ ہوا تو اپنے ہاتھ کی دو انگلیاں تک کٹوا ڈالیں تاکہ اس کا ہاتھ بھی ایلین جیسا دکھنے لگے۔
میڈیا رپورٹرز کے مطابق وہ اپنے جسم پر سرجری کے عمل کے ذریعے خود کو بلیک ایلین میں تبدیل کرنے جا رہا ہے۔
لوفریڈو جلد ہی اپنی دونوں ٹانگیں کٹوانے والا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ اس کی ٹانگیں اسے انسان ہونے کی یاد دلاتی ہیں۔
انتھونی کا کہنا ہے کہ اسے ڈارک کیرکٹر بہت پسند ہے اور اسے اپنا یہ روپ بھی پسند ہے۔