خالی پیٹ پھل کھانے سے ہوتا ہے فائدہ

پھل اور سبزیاں انسان کے لئے انتہائی مفید ہیں۔

آج کل کی خراب لائف اسٹائل میں فٹ رہنا بھی ایک بہت بڑا کام ہے۔

فٹ رہنے کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ جسم کو مناسب مقدار میں غذائی اجزاء ملیں۔

انسان کی صحت کے لئے پھل اور سبزیاں انتہائی ضروری ہیں۔

سیب آپ خالی پیٹ آرام سے سیب کھا سکتے ہیں۔ قبض اورگیس سے نجات ملے گی۔ نظام ہاضمہ ٹھیک رہے گا۔

کیوی میں بہت سارے غذائی اجزاء ہوتے ہیں، جنہیں آپ خالی پیٹ کھا سکتے ہیں۔

پپیتا بہترین پھل ہے، یہ کولیسٹرول، وزن، قبض کو کنٹرول کرتا ہے۔

تربوز کھانے سے جسم پورے دن طاقتور رہتا ہے اور ڈی ہائڈریشن کی شکایت بھی دور ہوتی ہے۔

انار میں اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی انفلامیٹری  وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔