سردیوں کے موسم میں  کیاچہل قدمی کے لیے کیا جانا چاہیے؟اگر ہاں تو کتنی دیر تک چہل قدمی فائدہ مند ہو سکتی ہے۔

by :danishrehman

صبح و شام چہل قدمی صحت کے لیے مفید ہے۔ اس کے صرف ایک نہیں بلکہ بہت سے فائدے ہیں۔

بہت سے لوگ روزمرہ کی طرح چہل قدمی کے لیے نکلتے ہیں

 سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی لوگ چہل قدمی پر جانے سے گریز کرنے لگتے ہیں۔

کچھ لوگوں کو سردی میں صبح اٹھنے میں دشواری ہوتی ہے، کچھ سستی کی وجہ سے لحاف سے باہر نہیں آتے۔

پیدل چلنا صحت کے لیے بہت فائدے مند ہے۔ یہ میٹابولزم کو بڑھاتا ہے۔

چہل قدمی جسم کو گرم رکھنے کے ساتھ ساتھ وزن کو بھی کنٹرول کرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق روزانہ 10 ہزار قدم چلنا فائدہ مند ہے۔

سردیوں میں ہفتے میں کم از کم پانچ دن آدھے گھنٹے کی چہل قدمی ضرور کریں۔

آہستہ آہستہ چلنا شروع کریں اور پھر اپنی  چلنے کی رفتار  کوبڑھائیں۔

اگر آپ کو دل سے متعلق مسائل، دمہ یا نمونیا ہے، تو صبح چہل قدمی کرنے سے تھورا گریز کریں۔