سلمان خان اور ایشوریہ رائے کی لواسٹوری آج تک لوگوں کے ذہن ودماغ میں ہے۔
بالی ووڈ کےان دو ستاروں کی لو اسٹوری خوب سرخیوں میں رہی۔
بالی ووڈ کی سب سے مشہور لواسٹوری یعنی سلمان خان اور ایشوریہ رائے کی ہے۔
سلمان خان اور ایشوریہ رائے دونوں ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتے تھے ۔
بے شمار محبت کے باوجود دونوں کی شادی نہیں ہوسکی۔
سلمان خان اور ایشوریہ زمانے کی پرواہ نہیں کرتے تھے۔
سلمان خان اور ایشوریہ رائے کی لواسٹوری بہت دردناک طریقے سے ختم ہوئی۔
کہا جاتا ہے کہ دونوں کی لواسٹوری میں شاہ رخ خان ویلین بنے تھے۔
سلمان خان اور ایشوریہ کا پیار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'ہم دل دے چکے صنم' کے دوران پروان چڑھا تھا۔
اس دوران ایشوریہ رائے کی جوڑی شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کافی ہٹ ہو رہی تھی۔
شاہ رخ خان اور ایشوریہ نے محبتیں اور دیو داس جیسی فلموں میں کام کیا۔
کہا جاتا ہے کہ سلمان-ایشوریہ کے درمیان اختلاف کی وجہ شاہ رخ خان تھے۔
شاہ رخ خان کے ساتھ فلم چلتے چلتے کی شوٹنگ کے دوران سلمان-ایشوریہ کی لڑائی ہوئی تھی۔
ایشوریہ رائے اس کے بعد شاہ رخ خان کی فلم سے آؤٹ ہوگئی تھیں۔
ایشوریہ نے تبھی سلمان کے ساتھ رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سلمان خان دیر رات ایشوریہ رائے کے گھر پہنچے اور دروازہ پیٹنے لگے۔
سلمان خان اور شاہ رخ خان کے درمیان بھی تعلقات خراب ہوگئے۔
سلمان خان تقریباً 3 بجے رات وہاں رہے، لیکن ایشوریہ نے دروازہ نہیں کھولا۔
سلمان اورایشوریہ کے درمیان پھر بریک اپ ہوگیا۔