وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ (5 فروری) کو پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ میں پوتر ڈبکی لی۔ پی ایم مودی نے تروینی سنگم میں اسنان کیا۔اس موقع پر انہوں نے پوری دنیا کو اتحاد کا پیغام دیا۔

سنگم میں اترنے سے پہلے سب سے پہلے پی ایم مودی نے آستھا کے ساتھ پانی کو چھو کر آشیرواد لیا اور پھر سورج کو نمن کیا۔

کالا کرتہ، زعفرانی پٹکا اور ہماچلی ٹوپی پہنے ہوئے، پی ایم مودی نے ویدک منتروں اور شلوکوں کے درمیان سنگم تروینی میں اکشت، نویدیہ، پھول، پھل اور سرخ چُنری پیش کی۔

24 دنوں میں اب تک 39 کروڑ عقیدت مند سنگم میں پوتر ڈبکی لگا چکے ہیں۔

پی ایم نریندر مودی صبح پریاگ راج ایئر پورٹ پہنچے، جہاں سے وہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر ڈی پی ایس ہیلی پیڈ پہنچے۔