ہیئر ڈرائر کے استعمال سے بال جلد خشک ہوتے ہیں اور اسٹائل کرنا بھی آسان ہو جاتا ہے، لیکن....

لیکن ہیئر ڈرائر کا استعمال آپ کے بالوں کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔

جو لوگ اس کا غلط استعمال کرتے ہیں وہ اپنے بالوں کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔

گرم ہوائیں بالوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں اور سر کی جلد میں بھی مسائل پیدا کر سکتی ہیں۔

اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اس کا استعمال بہت کم کریں تاکہ بال صحت مند رہیں۔

ہیئر ڈرائر کا زیادہ استعمال سر کی اسکن کو نقصان پہنچاتا ہے۔

اس کی وجہ سے بالوں میں خشکی کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔

ہیئر ڈرائر سے نکلنے والی گرم ہوا خشکی کا باعث بن سکتی ہے۔

سردیوں میں اس کے استعمال سے سر میں خارش اور جلن جیسے مسائل کا خطرہ رہتا ہے۔

سردیوں میں ہیئر ڈرائر کی گرم ہوا بالوں کی قدرتی نمی کو ختم کر دیتی ہے۔

اس کی وجہ سے بالوں کی پروٹین کم ہونے لگتی ہے اور بال ٹوٹنے لگتے ہیں۔