صرف اروی ہی نہیں، اس کے پتے بھی بہت صحت بخش ہیں،جانیں کتنے فائدہ مند ہیں
اروی بہت صحت بخش سبزی سمجھی جاتی ہے۔ ہر کوئی اسے اپنے طریقے سے بناتا اور کھاتا ہے۔
ویسے کیا آپ جانتے ہیں کہ اروی کی طرح اربی کے پتے بھی لذیذ ہونے کے ساتھ صحت کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہیں۔
اروی کے پتوں میں وٹامن اے، وٹامن سی، آئرن اور فولیٹ جیسے بہت سے عناصر پائے جاتے ہیں۔
اروی اور اس کے پتے جسم کو کئی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
اروی کے پتے آئرن سے بھرپور ہوتے ہیں جو خون کے سرخ خلیات کی تشکیل میں مدد دیتے ہیں۔
اگر آپ بڑھتے وزن سے پریشان ہیں تو اروی کے پتے اپنی خوراک میں شامل کریں۔
اروی کے پتے وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔
اروی کے پتوں کا استعمال نہ صرف کھانے کا ذائقہ بڑھا سکتا ہے بلکہ آپ کی صحت کو بھی بہتر بنا سکتا ہے۔
اروی کے پتوں سے مختلف قسم کے پکوان جیسے پکوڑے، سبزی، رائتہ اور دال تیار کی جاتی ہیں، جو ذائقے میں بہترین ہیں۔
Createdby: danishrehman