مانسی جوشی کی کہانی ایک ایسا متاثر کن سفر ہے، جو ہر دل کو چھو لیتی ہے۔
گیارہ جون 1989 کو احمد آباد، گجرات میں پیدا ہوئیں مانسی کی زندگی کبھی بھی آسان نہیں رہی۔
انہوں نے اپنی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے لیکن کبھی ہمت نہیں ہاری۔
سال2011 میں ایک سڑک حادثے نے مانسی کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دی۔
اس حادثے میں انہوں نے اپنی ایک ٹانگ کھو دی، لیکن اپنے خواب نہیں۔
انہوں نے نہ صرف پیرا بیڈمنٹن کا آغاز کیا بلکہ اپنی زندگی بھی اس کے لیے وقف کر دی۔
انہوں نے 2015 میں انگلینڈ میں منعقدہ ورلڈ پیرا بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔
اس کے بعد 2019 میں انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے باسل میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔
ان کا سفر ایک مثال ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جیت ہمیشہ تمغوں میں نہیں
بلکہ اس جذبے میں ہے جو ہمیں ہر مشکل میں لڑنے کی طاقت دیتا ہے۔