دہلی میں 3دنوں تک رہے گا لاک ڈاؤن؟

جی 20 سمٹ کے مد نظر دہلی میں کچھ مخصوص جگہوں پر 3 دن تک پابندیاں عائد رہیں گی

جی 20 سمٹ کے پیش نظر دہلی پولیس الرٹ پر ہے

اس سمٹ کو لے کر حکومت تیاریوں میں مصروف ہے

دہلی میں تمام سرکاری اسکول، کالج اور دفاتر تین دن کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ایسے میں دکانداروں، پرائیویٹ نوکری کرنے والے لوگوں اور گلی کوچوں میں بیچنے والے غریب طبقے میں کافی الجھن ہے۔

کئی علاقوں میں بازار بھی بند رہیں گے۔ ٹریفک کے حوالے سے بھی سخت پابندیاں ہوں گی

اس سمٹ میں امریکی صدر جو بائیڈن سے لے کر برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک تک چین کے شی جن پنگ کی موجودگی دہلی میں رہے گی۔

اس دوران ہسپتال اور کیمسٹ کی دکان چلتی رہے گی۔ کچھ میٹرو اسٹیشن کو چھوڑکر باقی  میٹرو خدمات مکمل طور پر چلتی رہیں گی۔

تمام قسم کی ضروری خدمات سے متعلق کام پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ دودھ، پھلوں اور سبزیوں کی سپلائی جاری رہے گی۔