کرشن جنم اشٹمی آج یا کل؟ صحیح وقت اورپوجا کا طریقہ
کرشنا جنم اشٹمی کا تہوار بھادرپد کے مہینے کے کرشن پکش کے آٹھویں دن منایا جاتا ہے۔
جنم اشٹمی کے دن گھروں میںکرشن جیکی تصاویر سجائی جاتی ہیں،بھجن اور کیرتنپیش کیے جاتے ہیں۔
اس سال جنم اشٹمی کا تہوار 6 اور 7 ستمبر 2023 دونوں دن منایا جارہا ہے۔
شری کرشنا پوجا کا وقت 6 ستمبر 2023، رات 11.57 بجے سے 07 ستمبر 2023، 12:42 بجے
کرشنا جی کی پیدائش آدھی رات کوہوئی تھی، اس وقت پر چاند طلوع ہو رہا تھا۔
جنم اشٹمی کے دن بچے اسکولوں میں کرشن جی کا کردار ادا کرتے ہیں
کرشنا جنم اشٹمی کے دن طلوع آفتاب سے پوجاشروع کی جاتی ہے اور پوجا کے بعد یا اگلے دن طلوع آفتاب کے بعد ورت کھولا جاتا ہے۔
اس ورت میں اناج کا استعمال نہیں کیا جاتا۔ آپ جنم اشٹمی کے ورت کے دوران پھل کھا سکتے ہیں۔ کٹوکے آٹے سے بنی پکوڑی، ماوے کی برفی اور سنگھاڑے کےآٹے سے بنا حلوہ بھی کھایا جا سکتا ہے۔