سر کی اسکن میں بلڈ سرکولیشن کا درست ہونا بالوں کے لیے بہت ضروری ہے۔

اس کے لیے روزانہ 15 سے 20 منٹ تک سر کی مالش کریں۔

بالوں کو پیچھے سے آگے کی طرف کنگھی کریں، یہ خون کی گردش بڑھاتا ہے۔

بالوں کو دھونے سے پہلے سر پر دہی لگانے سے خشکی نہیں ہوتی ہے۔

نیم کے پانی سے سر دھونے سے انفیکشن نہیں ہوتا ہے۔

اچھی نیند بالوں کو گرنے سے روکتی ہے۔

خوراک کو تبدیل کریں اور جنک فوڈ سے دور رہیں۔

پریشان ہونا چھوڑ دیں اور خوش رہنا سیکھیں۔

بالوں پر کیمیکل پروڈکٹ کا استعمال بالکل نہ کریں۔

بار بار ہیئر ڈرائر وغیرہ کا استعمال نہ کریں۔

اپنے بالوں کو ہمیشہ باندھ کر نہ رکھیں۔

خواتین کو روزانہ اپنے بال نہیں دھونے چاہئیں۔