قومی راجدھانی دہلی میں 9-10 ستمبر کو جی20 کا سربراہی اجلاس ہونے والا ہے

اجلاس میں شرکت کرنے امریکہ کے صدر جوبائیڈن آرہے ہیں

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی بھی شرکت ہوگی

کئی ممالک کے سربراہان اس اجلا س میں شرکت کیلئے دہلی آنے والے ہیں

اسی اجلاس کے سبب پوری دہلی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے

پوری دہلی میں قریب1.30 لاکھ سیکورٹی فورسز تعینات کرنے کی تیاری ہے

سی آر پی ایف کی پچاس ٹیمیں تیار کی گئی ہیں جس میں ایک ہزار جوان شامل ہوں گے

قریب 300 بلٹ پروف گاڑیاں بھی تیار کی جارہی ہیں

اسپیشل کمانڈوز کو وی آئی پی کے قافلے اور سیکورٹی کی ذمہ داری دی گئی ہے

سی آر پی ایف کے اسپیشل کمانڈوز کو خصوصی ٹریننگ بھی دی گئی ہے

جی20 کیلئے خاص ٹریننگ لے رہے سی آر پی ایف کے اسپیشل کمانڈوز دہلی کے اہم مقامات پر تعینات کئے جائیں گے

اسپیشل کمانڈوز کی ذمہ داری مہمانوں کی آمد سے لیکر ان کے جانے تک ان کی سیکورٹی کا خیال رکھنا ہوگا

مہمانوں کو دہلی کے23 اور این سی آر کے9 ہوٹلوں میں ٹھہرانے کا انتظام ہورہا ہے

آسمان سے زمین تک ،راجدھانی کے کونے کونے میں جوانوں کی ہوگی تعیناتی

دہلی میں 8سے10 ستمبر تک کنٹرول ڈاون یعنی لاک ڈاون جیسی پابندی رہے گی