سردیوں میں کھائیں انڈے ، انڈے کھانے کے بے شمار فائدے ہیں
اگر آپ سردیوں میں انڈے کا استعمال کریں گے تو آپ موسمی فلو اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔
اگر آپ کو سردی آسانی سے لگتی ہے تو آپ انڈے کھا کر اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔
انڈے کو پروٹین کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
ایک درمیانے انڈے میں تقریباً 6 گرام پروٹین ہوتا ہے۔ ہمارا جسم اینٹی باڈیز بنانے کے لیے پروٹین کا استعمال کرتا ہے۔
انڈوں میں چکنائی کی اچھی مقدار بھی پائی جاتی ہے لیکن یہ جسم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
وٹامن ڈی کی کمی کے شکار افراد کے لیے انڈے بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔
ایک انڈا کھانے سے وٹامن ڈی کی روزانہ کی 10 فیصد ضرورت پوری ہوتی ہے۔
انڈوں میں زنک، وٹامن بی 6 اور وٹامن بی 12 وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔
اگر آپ کسی بیماری میں مبتلا ہیں تو انڈے کھانے سے پہلے ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں۔
Created by: danishrehman