یہ فلم چار دوستوں کی کہانی پر مبنی ہے جو لندن جانے کا خواب دیکھتے ہیں۔

by: DANISH REHMAN

سال 2023 شاہ رخ خان کے لیے بہترین سال رہا ہے۔

بالی ووڈ کے کنگ خان کی دو فلمیں 'پٹھان' اور 'جوان' اس سال پہلے ہی بلاک بسٹ ہو چکی ہیں۔

سال کے آخر میں شاہ رخ خان کی'ڈنکی' کے ساتھ باکس آفس پر بلاک بسٹر کی ہیٹ ٹرک کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

شائقین  میں 'ڈنکی' کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی فلم کی ایڈوانس بکنگ بھی زوروں پر جاری ہے۔

شائقین شاہ رخ خان کی فلم 'ڈنکی' کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

بہت سے شائقین 'ڈنکی' کے پہلے دن کا پہلا شو دیکھنے کے لیے پورے کا پورا تھیٹر بک کر رہے ہیں۔

'ڈنکی' کی ایڈوانس بکنگ  ملک بھر کے 70 فیصد ملٹی پلیکس پہلے دن ہی ہاؤس فل ہو گئے ۔

ڈنکی کو راجکمار ہیرانی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

 شارخ خان ،تاپسی پنو، وکی کوشل، بومن ایرانی سمیت کئی اداکاروں نے اہم کردار ہیں۔

یہ فلم 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔