ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی یوم پیدائش 5 ستمبر کو یوم اساتذہ کے طور پر منائی جاتی ہے۔
@danishrehman
ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن 1888 میں تمل ناڈو کے ترمانی نامی گاؤں میں پیدا ہوئے۔
1936 میں وہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں مشرقی مذاہب اور اخلاقیات کے اسپلڈنگ پروفیسر مقرر ہوئے۔
وہ1921 سے 1936 تک وہ کلکتہ یونیورسٹی میں کنگ جارج پنجم کے فلسفے کے پروفیسر کے عہدے پر فائز رہے۔
ملک کے لیے ان کی خدمات کو 1954 میں باوقار بھارت رتن سے نوازا گیا۔
اس سے قبل وہ 1952 سے 1962 تک ہندوستان کے پہلے نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ 1949 سے 1952 تک سوویت یونین میں ہندوستان کے دوسرے سفیر تھے۔
سرو پلی رادھا کرشنن 1939 سے 1948 تک کاشی ہندو یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی رہے۔
اس عظیم رہنما و دانشور کا انتقال 86 برس کی عمر میں چنئی میں 17 اپریل 1975 کو ہوگیا۔
اساتذہ کا عالمی دن 5 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ یونیسکو نے اس دن کو 1994 میں تسلیم کیا تھا۔ یہ دن دنیا بھر میں اساتذہ کے اعزاز میں منایا جاتا ہے۔