مراکش میں زلزلے نے بھاری تباہی مچادی ہے

تباہی کی تصویریں کافی تکلیف دہ ہیں

مراکش میں گزشتہ شب آنے والے 6.8 شدت کے خوفناک زلزلے نے ہر طرف تباہی مچا دی

جس کے نتیجے میں سیکٹروں افراد ہلاک، سیکڑوں عمارتیں منہدم ہوگئیں اور ہزاروں شہریوں کو اپنے گھروں سے بھاگنا پڑا۔

شدید زلزلے کے جھٹکوں سے کم از کم ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے

زلزلے کا مرکز مراکش شہر سے 72 کلومیٹر دور اطلس کا پہاڑی سلسلہ تھا

ساحلی شہروں رباط، کاسا بلانکا اور ایساویرا میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مرنے والوں کی اجتماعی تدفین بھی کی گئی

لوگ تباہی کے مناظر دیکھ  رونے اور بھاگنے لگے

کئی مساجد کو بھی زلزلے نے نقصان پہنچایا

ریسکیو کا کام ابھی بھی جاری ہے

ہرگلی اور ہر سڑک پر نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے

اپنے پیاروں کی لاش کو روتے ہوئے سپردخاک کررہے ہیں لوگ

زلزلے میں بزرگوں کا سہارا بھی چھین لیا

لاشوں کو دیکھ  کر کلیجہ منہ کو آجارہا ہے

سینکڑوں بچے اس زلزلے میں یتیم بھی ہوگئے

ابھی بھی ملبے میں دبے ہوئے ہیں لوگ

بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان  ہوا

زلزلے سے ہوئی تباہی کا درد ناقابل بیان ہے

ایک جھٹکے میں عمارتیں زمین دوز ہوگئیں