مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے ڈارک سرکل! آج ہی آزمائیں یہ گھریلو نسخہ

آج کل ہر کسی کو ڈارک سرکل کا مسئلہ در پیش ہے۔

آنکھوں کے نیچے سیاہ سرکل نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کے لیے بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔

سیاہ سرکل کی کئی وجوہات ہیں، جیسے ٹینشن، نیند کی کمی، پانی کم پینا، ہارمونل تبدیلیاں وغیرہ۔

ہم آپ کو کچھ گھریلو ٹوٹکے بتاتے ہیں، جن کے استعمال سے آپ سیاہ سرکل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

ٹماٹر نہ صرف سیاہ سرکل کو کم کرتا ہے بلکہ جلد کو ملائم اور چمکدار بھی بناتا ہے۔

اس کے لیے ایک چمچ ٹماٹر کا رس لیں، اس میں ایک چمچ لیموں ڈالیں اور پھر اس گھول کو اپنی آنکھوں پر لگائیں۔

اسے 10 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں۔ یہ دن میں کم از کم دو بار کریں۔

آپ کو سیاہ سرکل میں کچھ فرق نظر آئے گا۔

ٹھنڈا دودھ بھی آنکھوں کے نیچے ڈارک سرکل کے لیے کافی فائدہ مند ہوتا ہے۔

روئی کے ایک ٹکڑے کو ٹھنڈے دودھ سے گیلا کریں اور اسے اپنی بند پلکوں پر تقریباً 15 منٹ تک چھوڑ دیں۔

دودھ میں موجود لیکٹک ایسڈ اسکن کو چمکدار بنانے اور سوجن کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

عرق گلاب آنکھوں کے لیے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔

اس کے لیے روئی کے ٹکڑے کی مدد سے 10 منٹ تک اپنی بند پلکوں پر عرق گلاب لگائیں۔

اس سے آپ کی آنکھوں سے تمام گندگی دور ہو جائے گی اور آپ ٹھنڈک محسوس کریں گے۔

اس کی مدد سے آنکھوں کے نیچے سوجن اور ڈارک سرکل کم ہو جائیں گے۔