ڈارک یا مِلک؟ جانئے کون سی چاکلیٹ آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

چاکلیٹ کھانا کس کو پسند نہیں؟ چاکلیٹ ذائقے اور صحت سے بھرپور ہوتی ہے۔

چاکلیٹ کو موڈ چینجر بھی کہا جاتا ہے، یہ آپ کے تناؤ کو بھی کم کرتا ہے۔

ڈارک چاکلیٹ حیض کے درد اور موڈ سونگ کو کنٹرول کرتی ہے۔

ڈارک چاکلیٹ دل کی صحت کو بہتر بنانے اور سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

کوکو میں پائے جانے والے فلیوونائڈز بلڈ پریشر اور خون کے بہاؤ کو بہتر بناتے ہیں۔

مِلک چاکلیٹ بنیادی طور پر کوکو مکھن، چینی اور دودھ کے ٹھوس پر مشتمل ہوتی ہے۔

مِلک چاکلیٹ میں کوکو کی مقدار کم ہونے کے سبب اس کا صحت پر مثبت اثر کم ہوتا ہے۔

مِلک چاکلیٹ میں موجود اضافی چینی جسم پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔