کانگریس ایم پی گورو گوگوئی نے پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی پر کیا زبانی حملہ
گوگوئی نے کہا، وزیر اعظم کو ماننا پڑے گا کہ ان کی ڈبل انجن والی حکومت، منی پور میں ان کی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا، یہی وجہ ہے کہ منی پور میں 150 لوگوں کی موت ہوئی، تقریباً 5000 گھر جل گئے، تقریباً 60،000 لوگ ریلیف کیمپوں میں ہیں
اگوگئی نے مزید کہا اب تک 6500 کے قریب ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔
ریاست کے وزیر اعلیٰ، جنہیں بات چیت، امن اور ہم آہنگی کا ماحول بنانا چاہیے تھا، نے گزشتہ 2-3 دنوں میں اشتعال انگیز قدم اٹھائے ہیں، جس سے سماج میں تناؤ پیدا ہوا ہے