دنیا کا سب سے انوکھا شہر، پانی میں ہوٹل ہیں، میٹرو کثیر المنزلہ عمارت کے اندر سے گزرتی ہے۔
چین کا شہر چونگ کنگ سب سے انوکھا شہر ہے، وہاں ایسی چیزیں ہیں جنہیں دیکھ کر کوئی بھی حیران رہ جائے گا۔
چونگ کنگ چین کے سب سے بڑے شہروں میں سے ایک ہے، یہ دنیا میں تکنیکی اعتبار سے اوول ہے۔
چونگ کنگ شہر کی ٹرانزٹ 2 سب وے لائن اپارٹمنٹ کی عمارت سے گزرتی ہے۔
اس شہر میں پانی کے اوپر ہوٹل نظر آتا ہے تو کہیں عمارت کی چھت پر پٹرول پمپ ہے۔
اس شہر کی جدید سڑکیں اتنی پیچیدہ ہیں کہ آپ انہیں دیکھ کر چکرا کر رہ جائیں گے۔
آپ کو اس شہر میں تقریباً تمام قسم کی ٹرینیں دیکھنے کو ملیں گی۔