ملک کے سب سے بڑے بینک ایس بی آئی نے ایک نئی شروعات کی ہے

اب سیدھے یوپی آئی کے ذریعے ڈیجیٹل روپئے کا لین دین کرسکتے ہیں

ایس بی آئی انڈیا کی اس نئی پہل سے ڈیجیٹل روپئے کے استعمال کو فروغ ملنے کی امید ہے

ریزرو بینک آف انڈیا نےپچھلے دنوں ڈیجیٹل کرنسی کی شروعات کی تھی

ڈیجیٹل کرنسی کو سی بی ڈی سی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے

ایس بی آئی نے بیان جاری کرکے اس نئی شروعات کا اعلان کیا ہے

اب آپ ای-روپئے بائے ایس بی آئی ایپ کے ذریعے اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں

اس ایپ کی مدد سے یوزر کہیں بھی دوکان پر یا کہیں دوسری جگہ یوپی آئی کیو آر کوڈ سکین کرکے سیدھے ڈیجیٹل روپئے سے پیمنٹ کرسکتا ہے

بینک کا کہنا ہے کہ یہ قدم ڈیجیٹل کرنسی ایکو سسٹم کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا

وزیرخزانہ نرملا سیتارمن نے2022-23 عام بجٹ میں سی بی ڈی سی کا اعلان کیاتھا

آر بی آئی نے یکم دسمبر 2022 سے سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی کا ٹسٹ شروع کیا تھا

اب پرائیوٹ سیکٹر کے بینک سمیت لگ بھگ سبھی بینک سی بی ڈی سی سے جڑ گئے ہیں

اب آنے والے وقت میں ڈیجیٹل کرنسی کا رجحان تیزی سے بڑھنے والا ہے

ڈیجیٹل کرنسی اور عام نوٹ دونوں کا ویلیو برابر ہے

ایس بی آئی کی اس سروس سے بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل کرنسی کا رواج گاوں  سےشہر تک پھیل سکتا ہے