موذی مرض کینسر کے علاج کو جہاں مہنگا سمجھا جاتا ہے، وہیں اس کا علاج تکلیف دہ بھی ہوتا ہے اور اس میں کافی وقت بھی لگتا ہے
اب پہلی بار متعدد اقسام کے کینسر کے مریضوں کا علاج محض 7 منٹ میں ہوگا
برطانیہ کی ریاست انگلینڈ میں حکومت نے کینسر کے مریضوں کا علاج کرنے کے لیے نئے طریقے کی اجازت دے دی، جس کے بعد اب مریضوں کو انجکشن لگائے جا سکیں گے
اب 7 منٹ کے اندر مریضوں کو علاج کرنے کی سہولیات ریاست انگلینڈ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب ہوگی، جس کے تحت مریضوں کو عام انجکشن کی طرح انجکشن لگایا جائے گا
ٹیسینٹرک نامی انجکشن جسے پہلے ڈاکٹرز ’انٹراوینس انجکشن‘ (آئی وی) کے ذریعے دیتے تھے
اس انجکشن کو پہلے ڈرپ کی صورت میں مریضوں کو لگائی جاتی تھی، جس سے ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کا وقت درکار ہوتا تھا
لیکن اب یہی انجکشن مریضوں کو سات منٹ کے اندر لگائی جا سکے گی،تاہم اس میں موجود دوا کو 7 منٹ کے اندر انسانی جسم میں داخل کیا جائے گا
یہ انجکشن کینسر کی متعدد اقسام میں لگائی جاتی ہے، یہ انجکشن، بریسٹ، جگر، مثانے اور پھیپھڑوں کے کینسر سمیت دیگر اقسام کے مریضوں کو لگائی جاتی ہے
ٹیسینٹرک نامی انجکشن امیونوتھراپی کا کام کرتی ہے، یعنی انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو طاقتور بناکر اسے کینسر کا سبب بننے والے سیلز سے جنگ کرنے پر آمادہ کرتی ہے
ماہرین کو امید ہے کہ مذکورہ طریقے کار کے تحت کم وقت میں زیادہ مریض فائدہ حاصل کر سکیں گے اور اس طریقے کے نتائج بھی اچھے مل سکیں گے۔
ہندوستان میں ہر 9 میں سے ایک شخص کینسر کا مریض ہے
ہر سال 8 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی ہندوستان میں کینسر سے ہوتی ہے موت