لیموں کے استعمال سے ہونے والے فوائد
لیموں کا شمار مقبول پھلوں میں ہوتا ہے،کھانا میں ذائقہ بڑھانے کے لئے اس کا استعمال کیا جاتا ہے
اس میں وٹامن سی، فائبر اور مختلف مفید پودوں کے مرکبات ہوتے ہیں۔
لیموں وٹامن سی سے بھر پور ہوتا ہے،اس کے استعمال سے دل کی بیماری کے خطرے والے عوامل کم ہوسکتے ہیں
لیموں کے استعمال سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے
لیموں کا رس اینٹی آکسیڈنٹ اور وٹامن سی کا ذریعہ ہیں،ایسے ریڈیکلز سیل کو نقصان پہنچانے سے روکتا ہے جو کینسر کا باعث بن سکتے ہیں
لیموں کا استعمال سے دمہ کے شکار افراد کے لئے فائدہ مند ہے،انہیں دمہ کے کم دورے پڑ سکتے ہیں
لیموں کے استعمال سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے
ایک گلاس گرم پانی میں ایک بڑا چمچ شہد ملا کر لیموں نچوڑ کر کھانسی یا نزلہ زکام میں مبتلا افراد کے لیے آرام دہ مشروب بن جاتا ہے