کیلا اور شہد جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔
ان قدرتی اشیاء کو چہرے پر لگانے سے اسکن گلو کرتی ہے۔
کیلے اور شہد کا پیک چہرے پر لگانے کے لیے پہلے ایک پکے ہوئے کیلے کو میش کریں۔
پھر اس میں ایک چمچ شہد ملا کر پیسٹ تیار کریں۔
اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور چہرے پر ہلکے سے مساج کریں۔
پانچ منٹ بعد چہرے کو صاف پانی سے دھو لیں۔
اس سے آپ کے چہرے کی چمک آجائے گی۔
لیموں کو کیلے میں ملا کر چہرے پر لگانے سے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
اس پیک کو تیار کرنے کے لیے آپ کو کیلے کو میش کر لیں۔
اس میں چند قطرے لیموں کا رس ڈال کر مکسچر تیار کر لیں۔
اس مکسچر کو چہرے پر لگائیں اور کچھ دیر ہلکے سے مساج کریں۔
اس کے استعمال سے اسکن کے تیل کی پریشانی دور ہوجاتی ہے اور چہرہ صاف ہوجاتا ہے۔