نیلی وہیل مچھلی اس زمین کا سب سے بڑا جاندار ہے۔
اس کا سائز 30 میٹر یعنی 100 فٹ تک ہو سکتا ہے جبکہ اس کا وزن 173 سے 181 ٹن ہوتا ہے۔
۔ نیلی وہیل مچھلی سے متعلق چند ایسی ہی معلومات ذیل میں دی جا رہی ہیں، جو حیرت انگیز ہونگی
نیلی وہیل مچھلی اس زمین کے قدیم ترین جانداروں میں سے ایک ہے
یہ ڈائنو سارز کے دور میں بھی سمندر پر راج کرتی تھی۔
اس وہیل کا سائز بڑے سے بڑے ڈائنو سار سے بھی بڑا تھا اور آج تک یہ زمین کا سب سے بڑا جاندار ہے۔
نیل وہیل کے دل کا سائز بعض صورتوں میں کار جتنا بھی ہو سکتا ہے۔
نیلی وہیل ایک بار مکمل منہ کھول کر 90ٹن خوراک اور پانی منہ میں بھر سکتی ہے۔
پیدائش کے وقت نیلی وہیل کے بچے کا وزن 2.5 ٹن اور سائز 7 میٹر (23 فٹ) ہوتا ہے
نیلی وہیل جب افرائش نسل کے لیے مناسب علاقوں میں جاتی ہیں تو 6 ماہ تک بغیر خوراک کھائے بھی رہ سکتیں ہیں۔