کسی دوسرے سیارے کا اڑن کھٹولا سمندر میں سمایا- امریکی خلاباز ڈاکٹر ایوی لوئب کا چونکا دینے والا دعویٰ

زمین یعنی ہماری دنیا بہت بڑی ہے لیکن یہاں کے ماہرین فلکیات کی سوچ اس سیارے سے آگے خلاء کے راز کو کھوجنے تک جاتی ہے۔

ماہرین ارضیات و فلکیات دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ انہوں نے زمین کے باہر سے ایسی مخلوقات دیکھی ہیں جنہیں عرف عام میں ایلین کہا جاتا ہے۔

گوگل سرچ پر آپ کو ایلینز کی بہت سی تصاویر نظر آئیں گی لیکن ان کی حقیقت ابھی سامنے آنا باقی ہے۔

امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے شعبہ فلکیات میں کام کرنے والے ڈاکٹر ایوی لوئب نے حال ہی میں ایک چونکا دینے والی بات کہی، جس کی وجہ سے وہ خبروں میں ہیں۔

لوئب نے کہا - ہم نے کہکشاں کے بیرونی کنارے سے آتے ایک میٹیورائٹ کو دیکھا، جو شاید کسی اجنبی خلائی جہاز کا حصہ تھا۔

ڈاکٹر ایوی لوئب کے مطابق زمین پر آنے کے بعد وہ میٹیورائٹ سمندر میں جذب ہو گیا۔

لیکن اس سے کچھ دیر پہلے ہی امریکی سیٹلائٹز نے اس کا سگنل پکڑ لیا جس سے ثابت ہوا کہ یہ میٹیورائٹ ہمارے نظام شمسی کا نہیں تھا۔

ڈاکٹر ایوی لوئب نے کہا کہ ہمارے نظام شمسی میں کسی دوسرے نظام شمسی سے کوئی میٹیورائٹ آ جائے، تو یہ ایک بڑا واقعہ ہے۔

ڈاکٹر ایوی لوئب کے مطابق، میٹیورائٹ کو تلاش کرنے کے لیے انہوں نے ایک ٹیم کو سمندر میں اسی جگہ اتارا جہاں وہ گرا تھا اور اس میٹیورائٹ کے ٹکڑے بھی ملے۔

ڈاکٹر ایوی لوئب نے کہا کہ جس دھات سے یہ میٹیورائٹ بنا تھا، وہ آج تک ہمارے سیارے پر نہیں ملا۔