ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ’’محمد‘‘ہے

دیگر آسمانی کتابوں میں آپ کا نام ’’احمد‘‘لکھا گیا ہے

قرآن مجید اور احادیث میں آپ کے سیکڑوں صفاتی نام مذکور ہیں

مزمل، مدثر، رؤف، رحیم، مصطفیٰ، مجتبیٰ اور مرتضیٰ وغیرہ آپ کے صفاتی نام ہیں

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت’’ ابوالقاسم‘‘ ہے

آپ کا تعلق قریش کے ایک ممتاز خاندان بنو ہاشم سے تھا

آپ کے والد کا نام عبداللہ اور والدہ کا نام آمنہ ہے

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت ماہ ربیع الاول میں ہوئی

اس تاریخ کے متعلق مختلف آراء ہیں، لیکن مشہور تاریخ 12 ربیع الاول ہے

مکہ شریف میں اس تاریخ کو مجلس میلاد منعقد ہوا کرتی تھی   (فتاویٰ رضویہ)

عیسوی تاریخ کے مطابق آپ کی ولادت 20 اپریل 571 کو ہوئی

پوری دنیا کے مسلمان 12 ربیع الاول کو یوم میلاد النبی مناتے ہیں