رجب المرجب اسلامی سال کا ساتواں مہینہ ہے
رجب لفظ ترجیب سے ماخوذ ہے،جس کا معنی تعظیم کرنا ہے
ماہ رجب کو شھر الاصم بھی کہا جاتا ہے
ماہ رجب کو اللہ تعالی نے اشہُر حُرُم یعنی حرمت والے مہنہ قرار دیا ہے
ماہ رجب چار حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے
اس مہینہ میں قتل و قتال حرام ہے
یہ مہینہ متبرک اور واجب الاحترام ہیں
ماہِ رجب کی دعا : أَللّٰهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِیْ رَجَبَ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ
نبی کریم ﷺنے ارشاد فرمایا : ’’رجب اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے اور شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان میری امت کا مہینہ ہے
ماہ رجب کی پہلی، پندرہویں اور ستائیسویں شب میں بیدار ہونا اور عبادات میں مشغول ہونا چاہئے۔