موسم سرما میں عام طورپر لوگ نزلہ،کھانسی اور بخار میں مبتلا رہتے ہیں

اگر ہم بہترین غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں تو ان بیماریوں سے بچ سکتے ہیں

سردی کے موسم میں صحت مند رہنے کے لئے پھل اور سبزیوں کا استعمال کریں

خشک میوہ جات ،دال اور سرخ گوشت کا استعمال ضرور کریں

سردیوں کے موسم میں وٹامن ڈی سے بھرپور اشیا کا استعمال کریں

سردی کے موسم میں شہد کا استعمال کافی فائدہ مند ہے ،چینی کی جگہ شہد کا استعمال کریں

موسم سرما میں دیسی گھی کو اپنی خوراک میں ضرور شامل کریں

موسم سرما میں کالی مرچ اور اجواین کا استعمال بھی آپ کی صحت کے لئے بہتر ہے

سردی کے ایام میں مچھلی کھانا صحت کے لئے بے حد مفید ہے ،ہارٹ اٹیک کے روک تھام کے لئے فائدہ مند ہے

سردی کی شدت سے بچنے کے لئے گرم گرم انڈوں کا استعمال بھی کرنا چاہیے