کھانے کے شوقین افراد بریانی کا نام سنتے ہی مچل جاتے ہیں

برصغیر سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں لوگ بریانی کھانا پسند کرتے ہیں

بریانی کھانے میں نہایت لذیذ ہوتا ہے

بریانی چاول سے بنائے جانے والے ایک کھانے کا نام ہے،جس میں مختلف مسالے گوشت اور سبزیاں ڈالی جاتی ہیں

بریانی کا لفظ فارسی زبان بریان سے نکلا ہے،جس کے معنی تلا ہوا کے ہیں

ایران کے شہر اصفہان میں ایک خاص کھانے کو بھی بریانی کہا جاتا ہے۔ جو بھیڑ کے گوشت سے بنائی جاتی ہے

گوشت کے بغیر بھی بریانی کی کئی اقسام بنائی جاتی ہیں

بریانی عام طور پر دہی، رائتہ، چٹنی اور اسی قسم کی دوسری چیزوں کے ساتھ پیش کی جاتی ہے

تیاری یا تہری، تہاری بریانی کے کے مختلف نام ہیں جو سبزیوں سے بنتی ہے

بیف بریانی ، جیسا کہ نام سے ظاہر ہوتا ہے ،  حیدرآباد میں  یہ کلیانی بریانی کے نام سے مشہور ہے