Categories: Uncategorized

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم نریندر مودی  کہا  -صدر جمہوریہ کے عہدے سے متعلق پیش آیا حالیہ واقعہ انتہائی شرمناک

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر جمہوریہ کے عہدے سے متعلق پیش آیا حالیہ واقعہ انتہائی شرمناک اور بے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ جمہوریت اور قبائلی برادریوں کے اختیار و احترام پر یقین رکھتے ہیں، وہ اس واقعے سے شدید مایوسی اور دکھ محسوس کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، جو خود ایک قبائلی برادری سے تعلق رکھتی ہیں، کی جانب سے ظاہر کی گئی تکلیف اور رنج نے پورے ملک کے لوگوں کے دلوں کو افسردہ کر دیا ہے۔

مغربی بنگال حکومت پر تنقید

نریندر مودی نے مغربی بنگال کی ترنمول کانگریس حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے تمام حدود پار کر دی ہیں اور اس واقعے کے لیے اس کی انتظامیہ ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر جمہوریہ کے عہدے کی توہین کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔

وزیر اعظم  مودی نے یہ بھی کہا کہ سانتال ثقافت جیسے اہم موضوع کو مغربی بنگال حکومت کی جانب سے اس طرح غیر سنجیدگی سے لینا انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ صدر جمہوریہ کا عہدہ سیاست سے بالاتر ہوتا ہے اور اس کی حرمت اور وقار کا ہر حال میں احترام کیا جانا چاہیے۔ وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ مغربی بنگال حکومت اور ترنمول کانگریس اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے اور آئندہ ایسے واقعات سے گریز کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Baby Girl Death Due to Loud Volume of DJ: اتر پردیش: بلیا میں ڈی جے کی تیز آواز سے 20 روزہ بچی کی موت، خاندان میں کہرام

منیئر تھانہ علاقے کے مڈیاری گاؤں میں پیش آیا واقعہ، اہل خانہ نے ڈی جے…

15 minutes ago

Delhi Building Collapse: نئی دہلی کے پہاڑ گنج میں زیر تعمیر ہوٹل کی عمارت کا حصہ منہدم، 8 مزدور زخمی

دوسری منزل کی چھت ڈالنے کے دوران پیش آیا حادثہ، زخمیوں کو لیڈی ہارڈنگ میڈیکل…

46 minutes ago

CM Bhupendra Patel: قبائلی علاقوں اور آدیواسیوں کی ہمہ جہت ترقی کا عزم وزیر اعظم نریندر مودی نے پورا کیا: بھوپیندر پٹیل

بھگوان برسا منڈا کی 151ویں یوم پیدائش پر گجرات کے چھوٹا اُدے پور میں ریاستی…

1 hour ago

India-Somalia Relations: بھارت اور صومالیہ کے درمیان پہلی خارجہ دفتر سطح کی بات چیت، سمندری قزاقی اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

موغادیشو میں دونوں ممالک کی اہم میٹنگ، جہازوں کے اغوا اور ملاحوں کے تحفظ کے…

1 hour ago

Prayagraj Metro Project: پریاگ راج میں جلد دوڑے گی میٹرو، 12 ہزار کروڑ روپے کے منصوبے میں بنیں گے 45 اسٹیشن

پریاگ راج میں 60 کلومیٹر طویل میٹرو نیٹ ورک کا خاکہ تیار کر لیا گیا…

2 hours ago