Uncategorized

Rishabh Pant:رشبھ پنت کارکی سڑک حادثے کا شکار، سر اور پیر میں لگی شدید چوٹیں

Rishabh Pant : بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن رشبھ پنت کی گاڑی دہلی سےگھر واپس آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی۔حادثہ کے بعد کار میں آگ لگ گئی ۔ گاڑی کا  شیشہ  توڑکر رشبھ پنت کو باہر نکالا گیا۔ان کی کار رڑکی  میں روڈ ڈیوائیڈرسے ٹکراگئی ۔اس حادثہ میں پنت کے سر اور پیر میں  چوٹ آئی۔ شدید زخمی رشبھ کو دہلی روڈ پر واقع سکشم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہاں سے انہیں دہلی ریفر کر دیا گیا ہے۔ جہاں کی پلاسٹک سرجری کی جائے گی۔

خانپور کے ایم ایل اے امیش کمار ان کی حالت جاننے اسپتال پہنچے۔ ڈاکٹروں کے مطابق رشبھ پنت کے ماتھے اور ٹانگ پر چوٹیں آئی ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ دیہات سوپنا کشور سنگھ موقع پر پہنچ گئے۔ سکشم اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر سشیل ناگر نے بتایا کہ فی الحال رشبھ پنت کی حالت مستحکم ہے، انہیں رڑکی سے دہلی ریفر کیا جا رہا ہے۔ وہاں ان کی پلاسٹک سرجری کی جائے گی۔

عینی شاہدین کے مطابق رشبھ کی کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی ۔جس کے بعد کار میں آگ لگ گئی۔ بڑی مشکل سے آگ پر قابو پایا گیا۔ حادثے میں شدید زخمی رشبھ پنت کو دہلی روڈ پر واقع سکشم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

جمعہ کی صبح ہندوستانی کرکٹر رشبھ پنت کار سے دہلی سے روڑکی آرہے تھے۔ رشبھ پنت کا گھر رڑکی میں ہے۔ جب ان کی گاڑی نرسان ٹاؤن پہنچی تو کار بے قابو ہو کر ریلنگ اور ستون توڑ کر الٹ گئی۔

اس کے بعد ان کی گاڑی میں آگ لگ گئی۔ تب تک گاؤں والے اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔فائر بریگیڈ کی گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ جلد بازی میں کرکٹر رشبھ پنت کو دہلی روڈ پر واقع سکشم اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

 

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کے بھارتی دستے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات، کھلاڑیوں نے پیش کی ’جرسی‘

جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…

38 minutes ago

Seva Sankalp Abhiyan: نکسل تشدد کے متاثرین کی زندگی سنوارنے کی کوشش، امت شاہ بولے- عزت اور خود انحصاری کے ساتھ جینا ہر شخص کا حق

امت شاہ نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نکسل تشدد سے متاثرہ افراد اور…

2 hours ago