Categories: Uncategorized

Rashmika Mandanna کی  فلائٹ کی ہنگامی لینڈنگ، اداکارہ نے بیان کیا یہ درد کہا – آج  موت سے…

Rashmika Mandanna Escaped Death: ساؤتھ کی اداکارہ Rashmika Mandanna کے بارے میں چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ رشمیکا مندنا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا۔جس میں وہ موت سے بال بال بچیں ہیں۔ اداکارہ Rashmika Mandanna نے ایک پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر  فینس کا رد عمل آنا شروع ہوگیا ہے ۔

Rashmika Mandanna کی فلائٹ کی ہنگامی لینڈنگ

قابل  ذکر بات یہ ہے کہ  اداکارہ  Rashmika Mandanna جس فلائٹ سے سفر کر رہی تھیں، ۔اس فلائٹ کو  ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ اس دوران Rashmika Mandannaنے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی۔ جس میں وہ اپنی سیٹ پر بیٹھی نظر آرہی ہیں۔ اس کو شیئر کرتے ہوئے Rashmika Mandanna نے لکھا، ‘صرف ایک اطلاع ہے  کہ اس طرح ہم موت سے بچ گئے…’ تصویر میں ان کے ساتھ اداکارہ شردھا داس بھی نظر آرہی ہیں۔

یہ فلائٹ ممبئی سے حیدرآباد جا رہی تھی۔ لیکن پھر تکنیکی خرابی کی وجہ سے پرواز کو واپس ممبئی میں اتار دیا گیا۔ فلائٹ میں موجود تمام مسافر محفوظ ہیں۔ کسی کو چوٹ نہیں آئی۔

اداکارہ ان دنوں فلم پشپا 2 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں

Rashmika Mandanna کے کام کے بارے میں بات کریں تو حال ہی میں وہ سندیپ ریڈی وانگا کی بلاک بسٹر فلم ‘اینیمل’ میں نظر آئیں، جہاں ان کے کردار کو بہت پسند کیا گیا۔ اداکارہ ان دنوں اپنی فلم ‘پشپا 2’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ فلم رواں سال 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم کو لے کر شائقین میں کافی ہائپ  بنا ہوا ہے ۔ فلم میں اللو ارجن اور رشمیکا کے علاوہ فہد فاصل، سنیل، پرکاش راج، جگپتی بابو، انوسویا بھردواج اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

ڈائریکٹر سوکمار کی ‘پشپا فرنچائز’ کے حوالے سے ایک بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ دراصل، اللو ارجن نے پشپا کے تیسرے حصے کو منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا، ‘ہم اسے فرنچائز بنانا چاہتے ہیں اور ہمارے پاس لائن اپ کے لیے بہت سے دلچسپ آئیڈیاز بھی ہیں۔’ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد شائقین خوشی سے جھوم اٹھے ہیں۔

Rashmika Mandanna ان فلموں میں نظر آئیں گی

آپ کو بتا دیں کہ ‘پشپا 2’ کے علاوہ Rashmika Mandannaکے پاس کئی فلمیں پائپ لائن میں ہیں۔ وہ بہت جلد ہندی فلم ‘چھاوا’ میں بھی نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ اداکارہ تامل فلم ‘رینبو’ اور تیلگو فلم ‘دی گرل فرینڈ’ میں بھی نظر آئیں گی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

15 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

48 minutes ago