Uncategorized

Millions of reserve soldiers are called for against Hamas: حماس کے خلاف لاکھوںریزرو فوجی طلب،مگرنیتن یاھوکا بیٹا امریکا میں سیر وتفریح میں مصروف

Millions of reserve soldiers are called for against Hamas: اسرائیل میں درجنوں ریزرو فوجیوں نے میڈیا کے ذریعے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے بیٹے یائر نیتن یاہو کے بارے میں پوچھا ہے کہ وہ کہاں ہے؟بتایا گیا ہے حماس کے خلاف جنگ کے لیے فوج کی طرف سے بلائے گئے تین لاکھ سے زیادہ ریزرو فوجیوں میں یہ سوال پوچھا جا رہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے بیٹے کو اس جنگ میں کیوں نہیں بلایا۔

ریزرو فوجیوں کو توقع ہےکہ نیتن یاھو کے تینوں بیٹے اس جنگ میں پیش پیش ہوں گے

مگرحقیقت اس کے برعکس ہے کیونکہ نیتن یاھو کا ایک بیٹا یائر نیتن یاھو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کے ریزورٹس میں دولت مند سیاح کی طرح پرتفری کررہا ہے۔

میڈیا میں یائر نیتن یاھو کی سیر تفریح اور اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ  سیر وتفریح  کرتےہ ہوئے ان کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

ریزرو فوجی یائر نیتن یاھو کے بارے میں حیران ہیں۔ یائر نیتن  یاھو کی عمر 32 سال ہے ۔  جنگ کے حالات میں اس نے “اپنا ملک چھوڑ دیا”۔ ان میں سے درجنوں نے ان پر الزام لگایا کہ وہ  اس حالت میں سیر وتفریح میں مصروف ہیں۔

ترکیہ میڈیا کی طرف سے شائع ہونے والی ایک متفقہ رپورٹ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطالعے سےسامنے آئی ہیں ۔ اس کے علاوہ یائر نیتن یاھو کے سیر سپاٹوں کے بارے میں استنبول کے اخبار سپر ہیبر اور برطانوی اخبار ٹائمزنے بھی تفصیلات شائع کی ہیں۔

وزیراعظم کا بیٹا کہاں ہے؟

سوال کرنے والوں میں سے ایک فوجی جس نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی تھی فوجی نے ایک صحافی کو بتایا کہ یائر نیتن یاھو جو بہ ظاہر ایک غیر یہودی امریکی سے ڈیٹنگ کر رہا ہے کئی مہینوں سے میامی کے ساحلوں پر اپنی زندگی سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔ اس وقت فوج جنگ میں اگلے مورچوں پر ہےمگر وزیراعظم کے فرزند کو سیر سپاٹے سے فرصت نہیں۔ ان کے اس طرز عمل پر عوامی حلقوں میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔

ریزرو فوجی نے مزید کہا کہ “ہم جو وطن کی حفاظت کے لیے اپنی ملازمتیں، اپنے خاندان، اپنے بچے چھوڑ  کر جنگ کر لڑرہے ہیں ، اس صورت حال کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ ہمارے بھائی، ہمارے باپ اور ہمارے بیٹے سب فرنٹ پرہیں، لیکن یائر ابھی تک ہمارے درمیان نہیں ہے.کیوں؟

ایک اوررضاکارنے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ “میں امریکا سے واپس آیا ہوں۔ میرا خاندان امریکا میں ہے اور میں وہی جاب کرتا ہوں۔ وہاں رہنے اور اپنا ملک چھوڑنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ میری قوم اس نازک وقت میں یہ پوچھتی ہے کہ وزیر اعظم کا بیٹا کہاں ہے؟ ہم اسے اسرائیل میں کیوں نہیں دیکھتے؟ اسرائیلیوں کے طور پر یہ ہمارے لیے تنہا ترین لمحہ ہے، اور اس کے لیے ہم سب کو اب یہاں ہونا چاہیے،چاہے وہ وزیراعظم کے صاحب زادہ ہو ں یا کوئی اور ہو۔

یائر اپنے والد کا آن لائن دفاع کرنے میں تقریباً خصوصی طور پر مہارت رکھتا ہے۔ اس کے بارے میں معلومات یہ ہیں کہ وہ پہلے “آرمی سپوکسپرسن یونٹ” میں خدمات انجام دے چکا ہے۔ “شورات حدین” تنظیم کے لیے مواصلات کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کرتا ہےجسے ایک اسرائیلی غیر سرکاری تنظیم کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ “دہشت گردانہ” حملوں کے متاثرین کو قانونی خدمات فراہم کرتا ہے۔

بشکریہ: alarabiya

Abu Danish Rehman

Recent Posts

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی سبرامنیم کو بنایا گیا نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کا چیئرمین

ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…

22 minutes ago

Shahrukh Khan movie KING: سوجوئے گھوش نہیں سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کریں گے شارخ خان-سہانا  خان کی فلم ‘کنگ’

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…

30 minutes ago

No Detention Policy: ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘ختم، اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات میں ناکام ہونے والے طلباء ہوں گے فیل

مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…

46 minutes ago

نوجوانوں کے زخموں پرنمک چھڑک رہی ہے حکومت… نوکری کی درخواست فارم پرجی ایس ٹی لگانے سے برہم ہوئیں پرینکا گاندھی

کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…

1 hour ago

All I Want for Christmas: فن لینڈ کے سفارت خانے میں فلم ‘آل آئی وانٹ فار کرسمس’ کا ورلڈ پریمیئر

اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…

2 hours ago