Uncategorized

Nitish Kumar : نتیش کمار نے کہا کہ وہ نا تو پی ایم کے امیدوار ، نا ہی سی ایم کے ،ہدف ہے میرا بی جےپی کو ہرانا

بہار میں مہاگٹھ بندھن پارٹی کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار (Nitish Kumar)نے کہا کہ میں نا تو وزیر اعظم کا امیدوار بننا چاہتا ہوں اور نا ہی وزیر اعلیٰ کا امیدوار۔ میرا ایک ہی مقصد ہے، بی جے پی کو ہرانا، لیکن تیجسوی یادو کے بارے میں انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ انہیں آگے بڑھنا ہے۔

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار 2025 میں ہونے والے بہار انتخابات میں وزیر اعلی کے عہدے کے دعویدار نہیں ہوں گے۔ اس کا اعلان انہوں نے خود کیا ہے۔ پیر کو پٹنہ میں عظیم اتحاد کے ایم ایل اے کی میٹنگ میں نتیش نے کہا  کہ 2025 کے اسمبلی انتخابات تیجسوی یادو کی قیادت میں لڑا جائےگا۔ میرا ہدف 2024 لوک سبھا میں بی جے پی کو شکست دینا ہے۔ میں وزیراعلیٰ یا وزیراعظم کا امیدوار نہیں بننا چاہتا۔

نتیش کمار نے کہا کہ بہار انتخابات 2025 میں صرف تیجسوی یادو ہی لیڈر ہوں گے۔ نتیش نے ایک طرح سے اشارہ دیا ہے کہ وہ اگلے  باربہار انتخابات میں لیڈر نہیں بنیں گے۔ نتیش نے کہا کہ 2024 میں بی جے پی کو ہٹانا ہے اور تیجسوی کو اگلے اسمبلی انتخابات میں آگےبڑھانا ہے۔

اس کے ساتھ، انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کچھ ہوگا، وہ تیجسوی(Tejashwi Yadav) کو بتاتے رہیں گے ۔ دوسری جانب جو لوگ آپس میں جھگڑا کرنا چاہتے ہیں وہ ایسا نہ کریں، جب کوئی آپس میں جھگڑا پیدا کرنے کی کوشش کرے تو اس سے بھی گریز کریں، سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

راہل تیواری نے یہ بھی کہا کہ شراب پر پابندی کے تعلق سے کانگریس ایم ایل اے کی نشاندہی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ جب شراب بندی ہو رہی تھی اس وقت جلیل مستان ممنوعہ شراب سے متعلق وزیر تھے جن کا تعلق کانگریس سے تھا اور ان کی قیادت میں یہ شراب بندی ہوئی تھی۔ ایسے میں اگر سابق ایم ایل اے سوال اٹھاتے ہیں تو اس سے پہلے یہ سمجھ لینا چاہیے کہ وہ کس بنیاد پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Banks to remain open on Sunday: تین دن کی  بینک ہڑتال سے پہلے ضروری کام نمٹا لیں یوزر، 28 ستمبر سے کئی خدمات متاثر ہونے کا امکان

یوزڑ کو ہونے والی پریشانی کم کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے سرکاری شعبے کے…

2 minutes ago

Kedarnath Dham: کیدارناتھ میں صرف 5 ماہ میں 50 ٹن سے زیادہ کچرا جمع، پچھلے پورے سیزن سے ڈھائی گنا زیادہ

اعداد و شمار کے مطابق 2026 کے صرف 5 ماہ میں پیدا ہونے والا کچرا…

29 minutes ago

Union Home Minister Amit Shah: بنگال جینتی پر امت شاہ نے ایشور چندر ودیا ساگر کو پیش کی خراج تحسین

امت شاہ نے ودیا ساگر کی تعلیمی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

2 hours ago

Dr. Manmohan Singh: پی ایم مودی، ملکارجن کھرگے، پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یوم پیدائش پر کیا یاد

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…

4 hours ago