Uncategorized

G 20 Summit in Varanasi: مہمانوں کے اسقبال کے لئے منفرِد انداز سے تیار ہے وارانسی

وارانسی میں 11 جون سے 13 جون تک جی 20 ممالک کے ڈیولپمینٹ وزارکی میٹنگ کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔ریاست اترپردیش کے شہری ترقی اور توانائی کے وزیر اے کے شرما نے کہا کہ وارانسی میں جی 20 سے متعلق میٹینگیں 11جون سے 13 جون کے درمیان ہوں گی۔ جی 20 مما لک کے نمائندے مہمان بر کر ہمارے شہر میں آرہے ہیں،ان کے استقبال اور مہمان نوازی میں کوئی کمی نہ رہ جائے اس کے لئے بنارس کی تاریخی عظمت،خوبصورتی اور انتظامی امور کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہیں۔ تمام تر متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ  مہمانوں کے استقبال اور انکے احترام کو یقینی بنائے رکھنے میں ہمہ تن مصروف رہیں، تاکہ ہماری ریاست اور ملک کی ’’آتیتھی دیوبھوا’’ کی روایت کو دنیا بھر میں مزید مقبولیت حاصل ہو۔انہوں نے کہا کہ اس دفعہ بیرونی ممالک کے مہمانوں کے استقبال کے لئے وارانسی نئے اور خوبصورت انداز میں نظرآئے گی۔

وارانسی میں 11 جون سے 13 جون تک جی 20 ممالک کے ڈیولپمینٹ منسٹرکی میٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔اس میں مختلف ممالک کے 40 سے زیادہ وزار اور متعدد محکمہ جات کے سربرہان کے علاوہ 160 بیرونی وفود آئیں گے۔ وہیں 100 سے زیادہ غیر ملکی صحافی بھی وارانسی پہونچیں گے۔ان سبھی کے استقبال اور احترام میں ریاستی حکومت کی جانب سے 11 جون کو عشائیہ کا اہتمام کیاگیا ہے،جبکہ 12 جون کو کروز کے ذریعہ گنگا آرتی میں بھی بیرونی مہمان شریک رہیں گے۔ اس کے بعد 13 جون کوتمام مہمان بھگوان بدھ کی نصیحت اور اُپدیش کے مقام ’سار ناتھ ’کا دورہ کریں گے۔ بیرونی مہمانوں کو وارانسی میں پنڈت دین دیال اُپا دھیِائے کے’ ہستھکلا سیکول’ بھی لے جایا جائے گا،جہاں پر وہ پرواآنچل کے فن کاروں کے انوکھے کارناموں سے واقف ہونگے۔اس یاد گار موقع پر ریاست کی یوگی حکومت بیرونی مہمانوں کی میز بانی کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتی ہے۔

ریاستی وزیر اے کے شرما کی عوامی نمائندے اور اعلی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔وارانسی کو مزید پُر کشش اور جاذب نظر بنانے اور بیرونی مہمانوں کے شاندار استقبال کے لئے تیاریاں پایہ تکمیل کو پہنچ چکی ہیں ۔

-بھارت ایکسپریس

Amir Equbal

Recent Posts

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی سبرامنیم کو بنایا گیا نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کا چیئرمین

ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…

8 minutes ago

Shahrukh Khan movie KING: سوجوئے گھوش نہیں سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کریں گے شارخ خان-سہانا  خان کی فلم ‘کنگ’

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…

16 minutes ago

No Detention Policy: ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘ختم، اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات میں ناکام ہونے والے طلباء ہوں گے فیل

مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…

32 minutes ago

نوجوانوں کے زخموں پرنمک چھڑک رہی ہے حکومت… نوکری کی درخواست فارم پرجی ایس ٹی لگانے سے برہم ہوئیں پرینکا گاندھی

کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…

1 hour ago

All I Want for Christmas: فن لینڈ کے سفارت خانے میں فلم ‘آل آئی وانٹ فار کرسمس’ کا ورلڈ پریمیئر

اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…

2 hours ago