-بھارت ایکسپریس
آسام کے نلباڑی علاقے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور آسام پولیس کے اہلکاروں کے مشترکہ آپریشن میں اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔ سی آر پی ایف کی 136ویں بٹالین نے یہ آپریشن کیا۔ سی آر پی ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہفتہ کو سی آر پی ایف انٹلیجنس کی طرف سے فراہم کردہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر، نلباڑی پولیس اور سی آر پی ایف کی 136 ویں بٹالین نے سینگنوئی کے جنگلات میں ایک خصوصی آپریشن کیا اور اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا۔
برآمد ہونے والے دھماکہ خیز مواد اور ہتھیاروں میں 4 پستول، 2 ایئر پستول، 7 مکسڈ میگزین، 79 اے کے سیریز کے 107 راؤنڈ گولیاں، 5 ڈیٹونیٹرز، 4 ہاتھ سے بنے کارتوس اور 600 گرام دھماکہ خیز مواد وغیرہ شامل ہیں۔
فی الحال ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ برآمد ہونے والے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ کس تنظیم سے وابستہ ہے۔ نلباڑی میں اتنی بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
اس کے علاوہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز نے جمعہ کو جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر مواد کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا اور چھ افراد کوگرفتار کیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کہ مرہما گائوں میں ایک تلاشی مہم چلائی گئی تھی، تلاشی مہم کے دوران چھہ میگزین ، چار گرینڈ، پستول سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…