Uncategorized

Bharat Tiwari Encounter: بھرت تیواری کے اہل خانہ کو مالی تعاون اور سرکاری ملازمت، وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نےکردیا بڑا اعلان

بہار کے وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے ایکس پرٹویٹ کرکے بتایا کہ ’’حکومت متوفی بھرت تیواری کے اہل خانہ کو مالی امداد اوران کے اہل خانہ کے ایک فرد کوسرکاری ملازمت فراہم کرے گی۔‘‘ بھارت تیواری انکاؤنٹرمعاملے کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے کمیشن آف انکوائری نے اپنی عبوری رپورٹ پیش کردی ہے۔ رپورٹ کے بعد حکومت نے متاثرہ اہل خانہ کے مفاد میں ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ کمیشن کی طرف سے پیش کردہ حقائق اورسفارشات کی بنیاد پربھرت تیواری کے اہل خانہ کو مدد اورانصاف فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

سمراٹ چودھری کی بھرت تیواری کے اہل خانہ سے ملاقات

بہارکے وزیر اعلیٰ سمرٹ چودھری نے ایکس پرٹویٹ کیا، ’’عدالتی انکوائری کی عبوری رپورٹ کی بنیاد پر، بہار حکومت بھرت تیواری کے اہل خانہ کو مالی مدد اوران کے اہل خانہ کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت فراہم کرے گی۔‘‘ اس سے قبل 24 جولائی کووزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے بھرت تیواری کے اہل خانہ سے ملاقات کی اورانہیں منصفانہ تحقیقات کا یقین دلایا۔ اس وقت سمراٹ چودھری نے سوشل میڈیا پربھرت تیواری کے اہل خانہ کے ساتھ ایک تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا کہ بھرت تیواری کے اہل خانہ کو انصاف ملے گا۔

کیسے ہوئی تھی بھرت تیواری کی موت؟

آپ کو بتا دیں کہ 17 جون 2026 کو بہار کے بھوجپورضلع کے بلوٹی گاوں میں پولیس آپریشن کے دوران بھرت بھوشن تیواری کی موت ہوگئی تھی۔ پولیس کا دعویٰ تھا کہ بھرت تیواری نے غیرقانونی ہتھیار سے پولیس ٹیم پرحملہ کیا تھ، جس کے جواب میں ان کو اپنے دفاع میں گولی چلانی پڑی۔ حالانکہ ان کے اہل خانہ اورگاوں والوں نے پولیس کی اس کارروائی پرسوال اٹھائے اورالزام لگایا کہ یہ ایک فرضی انکاونٹرتھا۔

31 جولائی کو ایک پولیس اہلکار کوکیا گیا تھا گرفتار

گزشتہ 31 جولائی کوبھرت تیواری انکاونٹرمعاملے میں ایک پولیس اہلکارکوگرفتارکیا گیا تھا۔ اس حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے آرا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) راج نے بتایا کہ اس معاملے میں شامل پولیس اہلکاراکشے کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔ ایس پی نے مزید بتایا کہ یہ کارروائی آرا پولیس اوراسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی مشترکہ ٹیم نے کی ہے۔ ملزم افسر کے خلاف آگے کی قانونی کارروائی جاری ہے اورقانون کے مطابق جانچ کی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

8 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

8 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

9 hours ago