Uncategorized

2000Rupee Note Exchange: آج سے بدلے جائیں گے 2000 کے نوٹ، آر بی آئی نے کہا – گھبرانے اور جلدی کرنے کی ضرورت نہیں

ملک کے سبھی بینکوں اور ریزرو بینک آف انڈیا کی 19 علاقائی شاخوں میں آج یعنی 5 مئی 2023 سے دو ہزار روپے کے نوٹ بدلے جائیں گے۔ ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ لوگوں کے پاس چار مہینے کا وقت ہے۔ آرام سے بینک جائیں اور نوٹ بدلیں۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بینکوں کے پاس کافی رقم ہے۔ شکتی کانت داس نے کہا کہ بینکوں کی شاخوں میں بھیڑ لگنے کا امکان نہیں ہے۔ نوٹ بدلنے کے لیے جلدی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے لوگوں سے بھیڑ نہ لگانے کی اپیل کی ہے۔ داس نے واضح کیا کہ کاروباری سمیت کوئی بھی ادارہ 2000 روپے کا نوٹ لینے سے انکار نہیں کر سکتا۔

آگے کیا ہوگا، فیصلہ 30 ستمبر کو ہوگا

آر بی آئی کے گورنر داس نے کہا کہ نوٹ بدلنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے، تاکہ اسے سنجیدگی سے لیا جا سکے۔ ورنہ نوٹ جمع کرنے یا تبدیل کرنے کا عمل مسلسل جاری رہے گا۔ داس نے کہا کہ 30 ستمبر کے بعد کیا ہوگا اس کا جواب کوئی نہیں دے سکتا۔ اس دوران زیادہ تر نوٹوں کے واپس آنے کی امید ہے۔ آگے کا فیصلہ 30 ستمبر کو ہی لیا جائے گا۔

دو ہزار کے نوٹ کا مقصد مکمل

گورنر داس نے کہا کہ 2000 کا نوٹ لانے کا مقصد پورا ہو گیا ہے، کیونکہ 2016 میں اسے کرنسی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے لایا گیا تھا۔ اب نوٹوں کی کمی کو پورا کرلیا گیا ہے اس لیے 2018-19 سے اس کی پرنٹنگ بند کر دی گئی ہے۔ بتاتے چلیں کہ کلین نوٹ پالیسی کے تحت آر بی آئی نوٹوں کو واپس لیتا رہتا ہے۔ 2013-14 میں بھی 2005 سے پہلے چھاپے گئے نوٹوں کو واپس لیا گیا تھا۔

گورنر داس نے مزید کہا کہ اس بار صورتحال 2016 جیسی نہیں ہوگی۔ کیونکہ اس وقت ملک کی 86 فیصد کرنسی راتوں رات گردش سے باہر ہو گئی تھی۔ شکتی کانت داس نے کہا کہ آر بی آئی ان لوگوں کی مشکلات سے واقف ہے جو طویل عرصے سے بیرون ملک کے سفر پر ہیں یا ورک ویزا پر وہاں رہ رہے ہیں۔

آئی ڈی پروف اور فارم بھرے بغیر نوٹ بدلے جائیں گے

دوسری جانب ملک کے سب سے بڑے بینک ایس بی آئی نے کہا ہے کہ کسٹمر بغیر کسی آئی ڈی پروف اور فارم بھرے بینک کی مختلف شاخوں سے 2000 روپے کے نوٹ تبدیل کر سکیں گے۔ ایس بی آئی نے کہا ہے کہ 20،000 روپے تک کے نوٹ بغیرآئی ڈی پروف کے بدلے جا سکتے ہیں۔ بتا دیں کہ اس سے پہلے کہا جا رہا تھا کہ 2000 روپے کے نوٹ بدلنے کے لیے آئی ڈی پروف، آدھار کارڈ دکھانے کے ساتھ ساتھ ایک فارم بھی بھرنا ہوگا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

2 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

2 hours ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

4 hours ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

4 hours ago