اسپورٹس

T20 World Cup 2026: زمبابوے نے کیا دوسرا بڑا الٹ پھیر، سری لنکا کو 6 وکٹوں سے دی شکست

کولمبو: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں زمبابوے نے ایک اور بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ گروپ مرحلے میں آسٹریلیا کو ہرانے کے بعد زمبابوے کی یہ دوسری بڑی کامیابی ہے۔ یہ مقابلہ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

زمبابوے نے گروپ اسٹیج میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چار میں سے تین میچ جیتے، جبکہ ایک مقابلہ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا۔ ٹیم نے پہلے میچ میں عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دی، اس کے بعد آسٹریلیا کو 23 رنز سے ہرا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔

میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ اوپنرز کسل پریرا اور پتھم نسانکا نے ٹیم کو تیز آغاز فراہم کیا اور ابتدائی پانچ اوورز میں 54 رنز جوڑے۔

پریرا 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نسانکا نے کسل مینڈس کے ساتھ اہم شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 100 تک پہنچایا۔ نسانکا نے 41 گیندوں پر 62 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ پون رتنائیکے نے 44 رنز کا مفید اضافہ کیا۔ زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزربانی، بریڈ ایونز اور گریم کریمر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیے جبکہ ایک وکٹ ریان برل کے حصے میں آیا۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے 19.3 اوورز میں کامیابی حاصل کر لی۔ برائن بینیٹ اور تادیواناشے مارومانی نے 69 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت قائم کر کے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ مارومانی 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ ریان برل نے تیز رفتار 23 رنز اسکور کیے۔

اس کے بعد برائن بینیٹ اور کپتان سکندر رضا نے اہم شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔ سکندر رضا نے 26 گیندوں پر 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں چار چھکے شامل تھے۔

آخر میں برائن بینیٹ نے 48 گیندوں پر ناقابلِ شکست 63 رنز بنا کر زمبابوے کو یادگار فتح دلائی۔ سری لنکا کی جانب سے دشَن ہیمانتھا نے دو جبکہ داسن شناکا اور دونتھ ویلیلاجے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کیے۔

اس جیت کے ساتھ زمبابوے سپر-8 مرحلے میں گروپ-1 میں بھارت، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے ساتھ شامل ہو گیا ہے، جبکہ سری لنکا گروپ-2 میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور پاکستان کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Narendra Modi: جیور ایئرپورٹ کا نام اب وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر ہوگا، یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…

1 hour ago

School Bus Accident: نیپال کے پوکھرا کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری اسکول بس، حادثے میں 5 کی موت

بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…

4 hours ago

Mayawati: کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مایاوتی نے پھر اٹھایا مطالبہ، بولیں بہوجن سماج ہی میرا اصل خاندان

بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…

4 hours ago