اسپورٹس

Champians meets PM Modi: وزیر اعظم مودی سے ملیں چیمپئن بیٹیاں، ویمنز ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ملاقات، پہلی تصویر آئی سامنے

وزیر اعظم نے ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور ٹورنامنٹ میں تین شکستوں اور سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد ان کی شاندار واپسی کی تعریف کی۔ کپتان ہرمن پریت کور نے یاد کیا کہ 2017 میں وہ وزیر اعظم سے ٹرافی کے بغیر ملی تھیں، اور اب جب وہ ٹرافی کے ساتھ ملی ہیں تو چاہتی ہیں کہ ایسی ملاقاتیں بار بار ہوں۔ نائب کپتان اسمرتی مندھانا نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کی ہے اور وہ سب کے لیے ایک تحریک ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج لڑکیاں ہر میدان میں کامیابی حاصل کر رہی ہیں، اور اس کا سہرا وزیر اعظم کو جاتا ہے۔

وزیر اعظم سے ملنے کی طویل عرصے سے منتظر  تھیں-دیپتی شرما

دیپتی شرما نے کہا کہ وہ وزیر اعظم سے ملنے کی طویل عرصے سے منتظر تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2017 میں ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا تھا کہ محنت جاری رکھیں، خواب ضرور پورے ہوں گے۔ وزیر اعظم نے دیپتی شرما سے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھے ’جئے شری رام‘ اور بازو پر بنے بھگوان ہنومان کے ٹیٹو کے بارے میں بات کی۔ دیپتی نے کہا کہ یہ انہیں طاقت دیتا ہے۔

وزیر اعظم نے 2021 میں انگلینڈ کے خلاف ہرلین کے مشہور کیچ کو یاد کیا

وزیر اعظم نے 2021 میں انگلینڈ کے خلاف ہرلین کے مشہور کیچ کو یاد کیا، جس پر انہوں نے اس وقت سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کیا تھا۔ انہوں نے ہرمن پریت سے فائنل میچ کے بعد گیند جیب میں رکھنے کے واقعے پر بات کی۔ ہرمن نے کہا کہ وہ خوش قسمت تھیں کہ گیند ان کے ہاتھ آئی، اس لیے اسے یادگار کے طور پر رکھ لیا۔ وزیر اعظم نے امانجوت کور کے مشہور کیچ کا بھی ذکر کیا، جو کئی کوششوں کے بعد مکمل ہوا تھا۔ امانجوت نے کہا کہ یہ وہ ’غلطی‘ ہے جسے وہ بار بار دیکھنا پسند کریں گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب آپ گیند پکڑ رہی تھیں تو آنکھیں گیند پر تھیں، لیکن کیچ مکمل ہونے کے بعد نگاہیں ٹرافی پر ہوں گی۔ کرانتی گوڈ نے بتایا کہ ان کا بھائی وزیر اعظم کا بڑا مداح ہے، جس پر وزیر اعظم نے فوراً انہیں ملاقات کی دعوت دی۔

’فٹ انڈیا‘  کا پیغام خاص طور پر ملک کی لڑکیوں تک پہنچائیں- پی ایم مودی

آخر میں وزیر اعظم نے ٹیم سے کہا کہ وہ ’فٹ انڈیا‘  کا پیغام خاص طور پر ملک کی لڑکیوں تک پہنچائیں۔ انہوں نے موٹاپے کے بڑھتے مسئلے پر تشویش ظاہر کی اور فٹ رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ اپنے اسکولوں میں جا کر نئی نسل کو ترغیب دیں۔ نائب کپتان اسمرتی مندھانا نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کی ہے اور وہ سب کے لیے ایک تحریک ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج لڑکیاں ہر میدان میں شاندار کارکردگی دکھا رہی ہیں، اور اس کا سہرا وزیر اعظم کو جاتا ہے۔ دیپتی شرما نے کہا کہ وہ وزیر اعظم سے ملنے کی طویل عرصے سے منتظر تھیں۔ انہوں نے یاد کیا کہ 2017 میں ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے انہیں کہا تھا کہ سخت محنت کرتی رہو، ایک دن تم اپنا خواب ضرور پورا کرو گی۔ وزیر اعظم نے گفتگو کے دوران ذکر کیا کہ دیپتی شرما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ’جئے شری رام‘ لکھا ہے اور ان کے بازو پر بھگوان ہنومان کا ٹیٹو ہے۔ دیپتی نے کہا کہ یہ انہیں طاقت اور حوصلہ دیتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Ankita Bhandari Case: انکیتا بھنڈاری کو انصاف دلانے کی مانگ تیز، انڈیا گیٹ پر والدین سے ملے راہل اور پرینکا گاندھی

انکیتا بھنڈاری کو انصاف دلانے اور دشینت گوتم کو سکم کا گورنر مقرر کیے جانے…

42 minutes ago

Canadian Foreign Minister Meets PM Modi: وزیر اعظم نریندر مودی اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت

تجارت، ٹیکنالوجی، سلامتی، توانائی، تعلیم اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے…

1 hour ago

Gold-Silver Price: صارفین کے لیے خوشخبری! مقامی صرافہ بازار میں سونا تقریباً 1000 روپے سستا، جانیے آج کی تازہ قیمتیں

سونے کی قیمتوں میں نرمی سے خریداروں کو راحت، مقامی زیورات کی مارکیٹ میں 22…

1 hour ago