بھارت ایکسپریس۔
Pakistan Team in World Cup 2023: ونڈے ورلڈ کپ 2023 ہندوستان کی میزبانی میں کھیلا جانا ہے۔ اس میگا ٹورنا منٹ میں پہلا میچ 5 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کو ابھی تک ان کی حکومت سے ورلڈ کپ میں ہندوستان آنے کے لئے کچھ واضح نہیں کیا گیا ہے۔ اسی درمیان پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈ کپ وینیو جانچ کے لئے سیکورٹی ٹیم بھیج سکتا ہے۔
حالانکہ وینیو جانچ کے لئے سیکورٹی ٹیم بھیجنا عمل کا حصہ ہے۔ پی سی بی کے ایک ترجمان نے کرکٹ پاکستان کے مطابق کہا، ”میچ وینو کے ساتھ بورڈ کو کسی بھی ہندوستان دورے کے لئے پاکستان حکومت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم رہنمائی کے لئے اپنی حکومت کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں اور جیسے ہی ہم ان سے کچھ سنتے ہیں، ہم ایونٹ اتھارٹی کو اپڈیٹ کریں گے۔“ پاکستان ٹیم کل پانچ وینیو میں کھیلے گی، جس میں احمدآباد، چنئی، بنگلورو، کولکاتا اور حیدرآباد شامل ہیں۔
کچھ ٹیمیں کرتی ہیں سیکورٹی جانچ
ورلڈ کپ جیسے بڑے اوراہم ایونٹ سے پہلے کچھ ٹیمیں وینیو سیکورٹی جانچ کراتی ہیں۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں کھیلے گئے 2016 ٹی-20 عالمی کپ میں آئی سی سی نے سیکورٹی کو مد نظررکھتے ہوئے ہندوستان کےخلاف میچ کو دھرمشالہ سے کولکاتا میں شفٹ کردیا گیا تھا۔
15 اکتوبر کو ہوگا بڑا مقابلہ
واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑا مقابلہ 15 اکتوبر کو احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے دونوں ٹیمیں 2022 میں کھیلے گئے ٹی-20 ورلڈ کپ میں آمنے سامنے آئی تھیں، جس میں ٹیم انڈیا نے جیت درج کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: World Cup 2023: پاکستانی آل راونڈر کا بڑا بیان، ہندوستان کے خلاف کھیلنے سے متعلق کہہ دی یہ بڑی بات
ہندوستان کے خلاف میچ سے متعلق پاکستانی آل راونڈر نے کہی یہ بات
ہندوستان اورپاکستان کی ٹیمیں احمدآباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان کے آل راونڈر شاداب خان نے ہندوستان-پاکستان میچ اورورلڈ کپ پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ دراصل، اب تک ورلڈ کپ میچوں میں پاکستانی ٹیم کبھی بھی ٹیم انڈیا کونہیں ہرا سکی ہے۔ ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم نے ہمیشہ پاکستان کوہرایا ہے۔ شاداب خان نے کہا کہ ہم بھلے ہندوستان کے خلاف میچ ہار جائیں، لیکن ورلڈ کپ جیتنا پسند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنا ہماری ترجیح ہے، نہ کہ ہندوستان کو ہرانا… ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستان پاکستانی ٹیم سرزمین پرورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ اسٹیڈیم میں میچ دیکھ رہے فینس ہمارے خلاف رہیں گے، لیکن ہم اس کے لئے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستان اور پاکستان کا آمنا سامنا 15 اکتوبر کو ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔
جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو ہدایات جاری کی تھیں کہ 26 نومبر 1950…
Kia India نے پیر کے روز 2030 تک مکمل طور پر تیار (CKD) گاڑیوں کی…
2024-25 کے پہلے سات مہینوں میں بھارت میں آئی فون کا پروڈکٹ 10 ارب ڈالر…
ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…
ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…
مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…