بھارت ایکسپریس۔
World Cup 2023 Schedule IND vs PAK: عالمی کپ 2023 کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ آئی سی سی جلد ہی اس کے شیڈول کا اعلان کرسکتا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مقابلے کا فینس کو بے صبری سے انتظار ہے۔ ہندوستان-پاکستان میچ پر پوری دنیا کے کرکٹ فینس کی نظریں ہوں گی۔ حال ہی دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے میچ کی تاریخ سامنے آئی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 15 اکتوبر کو احمدآباد میں میچ کھیلا جاسکتا ہے۔ ٹیم انڈیا ٹورنا منٹ میں پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیل سکتی ہے۔
عالمی کپ کا پہلا میچ 5 اکتوبر کو کھیلا جاسکتا ہے۔ کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 15 اکتوبر کو میچ کھیلا جائے گا۔ اس مقابلے کا احمدآباد میں انعقاد ہوگا۔ ٹیم انڈیا ٹورنا منٹ میں پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیل سکتی ہے۔ ہندوستان-آسٹریلیا کے درمیان 8 اکتوبر کو چنئی میں میچ کھیلا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد ہندوستان کا سامنا افغانستان سے 11 اکتوبر کو ہوسکتا ہے۔ یہ مقابلہ دہلی میں منعقد ہوگا۔ ہندوستان کا بنگلہ دیش سے 19 اکتوبر کو سامنا ہوسکتا ہے۔ یہ میچ پنے کے لئے شیڈول ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان کو 2014 کے بعد آئی سی سی کے خطابی مقابلے میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ٹیم انڈیا کو ٹی-20 عالمی کپ 2014 کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد ونڈے عالمی کپ 2015 کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹی-20 عالمی کپ 2016 کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل اور عالمی کپ 2019 کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ٹیم انڈیا کا ورلڈ کپ شیڈول
ہندوستان بنام آسٹریلیا- 8 اکتوبر، چنئی
ہندوستان بنام افغانستان- 11 اکتوبر، دہلی
ہندوستان بنام پاکستان- 15 اکتوبر، احمدآباد
ہندوستان بنام بنگلہ دیش- 19 اکتوبر، پنے
ہندوستان بنام نیوزی لینڈ- 22 اکتوبر، دھرمشالہ
ہندوستان بنام انگلینڈ- 29 اکتوبر، لکھنؤ
ہندوستان بنام کوالیفائرٹیم- 2 نومبر، ممبئی
ہندوستان بنام جنوبی افریقہ- 5 نومبر، کولکاتا
ہندوستان بنام کوالیفائر ٹیم- 11 نومبر، بنگلورو
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…