اسپورٹس

Team India Won ODI series 2-1 against England: انگلینڈ کے خلاف 2-1 سے ٹیم انڈیا نے جیتی ون ڈے سیریز، بھارت کی بیٹیوں نے بنا ڈالا انوکھا ریکارڈ

نئی دہلی: ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ ٹیم انڈیا نے چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلا گیا تیسرا ون ڈے میچ 13 رنز سے جیت لیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستانی خواتین ٹیم نے انگلینڈ کے ایک ہی دورے پر محدود اووروں کی دونوں سیریز جیتیں۔ ون ڈے سیریز سے پہلے ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 3-2 سے جیتی تھی۔

خواتین ٹیم کا تین ممالک کے خلاف ہے یہ کارنامہ

انگلینڈ کے علاوہ ہندوستانی خواتین ٹیم نے غیر ملکی سرزمین پر تین ممالک کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ ہندوستان نے 2018 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز 2-1 اور T20 سیریز 3-1 سے جیتی تھی۔ اسی سال ٹیم انڈیا نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز 2-1 اور T20 سیریز 4-0 سے جیتی تھی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز 2-1 سے جیتی

سال 2019 میں، ہندوستانی خواتین ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز 2-1 سے جیتی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 5-0 سے کلین سویپ کیا۔ ہندوستان نے سال 2022 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کرنے کے بعد ٹی 20 سیریز 2-1 سے جیت لی۔

ٹیم انڈیا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 318 رنز بنائے

اس میچ کی بات کریں تو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے کپتان ہرمن پریت کور کی سنچری کی مدد سے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 318 رنز بنائے۔ پرتیکا راول اور اسمرتی مندھانا نے ٹیم کو شاندار آغاز دیا۔ دونوں کے درمیان 64 رنز کی شراکت ہوئی۔ پرتیکا 26 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں، مندھانا نے 45 رنز بنائے۔

کور نے 14 چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے

اوپنرز کے پویلین لوٹنے کے بعد کپتان نے ہرلین دیول کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 81 رنز بنائے۔ دیول نے 65 گیندوں میں 45 رنز بنائے۔ ہرمن پریت کور نے جمیمہ روڈریگز کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 110 رنز جوڑ کر ہندوستان کو بڑے اسکور تک پہنچا دیا۔ جمیمہ نے ٹیم کے کھاتے میں 50 رنز جوڑے جبکہ کور نے 84 گیندوں میں 14 چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے۔

ٹیم انگلینڈ 49.5 اوورز میں 305 رنز پر آل آؤٹ

مخالف ٹیم کی جانب سے لارین بیل، لارین فائلر، چارلی ڈین، سوفی ایکلسٹن اور لنسی اسمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 49.5 اوورز میں 305 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ٹیم آٹھ کے اسکور پر دونوں اوپنرز کی وکٹیں گنوا چکی تھی۔ یہاں سے ایما لیمب نے کپتان نتالیہ-سائیور-برنٹ کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 162 رنز جوڑ کر ٹیم کی امیدیں بڑھا دیں۔

ہندوستانی کھلاڑی کرانتی گوڑ نے چھ وکٹیں لیں

لیمب نے 81 گیندوں میں 68 رنز بنائے جبکہ برنٹ نے 105 گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے 98 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ ایلس رچرڈز نے 44، صوفیہ ڈنکلے نے 34 رنز بنائے، حالانکہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکیں۔ ہندوستان کے لیے کرانتی گوڑ نے 52 گیندوں میں سب سے زیادہ چھ وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شری چرنی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ دیپتی شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Indian Hockey Team: ایشین گیمز میں ہندوستان کی بیٹیوں نے جیتا گولڈ، وزیراعظم مودی نے کہا ’’بھارتی ہاکی کے لیے بہت خاص لمحہ‘‘

وزیراعظم نریندر مودی نے پی ایم او کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا،…

47 seconds ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، پی ایم مودی اور صدر جمہوریہ نے تمغہ جیتنے والے بھارتی کھلاڑیوں کو دی مبارکباد

باکسنگ میں لو لینا بورگوہین، پروین ہڈا اور انکش پنگھال نے گولڈ جیتا، ریسلنگ میں…

31 minutes ago

IRCTC Case: آئی آر سی ٹی سی منی لانڈرنگ کیس میں لالو خاندان کی مشکلیں بڑھیں، لالو، رابڑی اور تیجسوی کی کل عدالت میں پیشی

IRCTC منی لانڈرنگ کیس میں لالو پرساد یادو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو ہفتہ کو…

53 minutes ago