اسپورٹس

Women’s T20 World Cup: ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: صرف 123 رنز بنا کر بنگلہ دیش نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں دے دی شکست

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی بنگلہ دیشی ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا اور صرف 13 رنز پر اس کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ اس نازک موقع پر کپتان نگار سلطانہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کو سنبھالا۔ انہوں نے شوبھنا موستری کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 35 رنز کی شراکت قائم کی۔ شوبھنا 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، جبکہ بعد میں ریتو مونی کے ساتھ بھی اہم شراکت داری قائم کی۔

نگار سلطانہ اور شورنا اختر نے سنبھالی اننگز

نگار سلطانہ نے 38 گیندوں پر 36 رنز کی اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے شامل تھے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد شورنا اختر نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 22 گیندوں پر ناقابلِ شکست 39 رنز بنائے اور رابعہ خان کے ساتھ آخری اوورز میں 31 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کا مجموعہ 123 رنز تک پہنچایا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثناء نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے چار اوورز میں صرف 18 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سعدیہ اقبال، تسمیہ رباب، ناشرا سندھو اور طوبیٰ حسن نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

پاکستانی بیٹنگ دباؤ میں بکھر گئی

124 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی شروعات امید افزا رہی۔ منیبہ علی اور گل فیروزہ نے پہلے وکٹ کے لیے 49 رنز جوڑ کر مضبوط بنیاد فراہم کی، لیکن اس شراکت کے ٹوٹتے ہی پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔گل فیروزہ 23 اور منیبہ علی 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ ان کے بعد کوئی بھی بیٹر بڑی اننگز نہ کھیل سکی۔ عائشہ ظفر نے 11 جبکہ کپتان فاطمہ ثناء نے 10 رنز بنائے۔ باقی بیٹرز بنگلہ دیشی بولرز کے سامنے مزاحمت نہ کر سکیں اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 100 رنز بنا سکی۔بنگلہ دیش کی جانب سے سنجیدہ اختر اور ناہیدہ اختر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رابعہ خان اور ریتو مونی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس فتح کے ساتھ بنگلہ دیش نے تین میچوں میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے گروپ اے میں تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا، جبکہ پاکستان کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں اور آخری مقام پر موجود ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

24 minutes ago

Adani Group: اے آئی کی سونامی کے لیے بھارت تیار! اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil مل کر ملک میں بنائیں گے سرور اور کولنگ سسٹم

اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil بھارت میں اے آئی اور ڈیٹا سینٹر سے متعلق…

48 minutes ago

HM Amit Shah’s reply to Rahul Gandhi: امت شاہ کا راہل گاندھی کو دوٹوک جواب، کہا- 2029 میں چوتھی شکست کے لیے تیار رہیں

وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: ڈیجیٹل سہولتوں سے گرین انرجی تک، وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے سامنے گنوائیں بھارت کی کامیابیاں

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کی…

2 hours ago